ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 10513 تک پہنچی، 224 کی موت

مقامی صحت حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں کوتاہی برتنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 23, 2020 02:50 PM IST
  • Share this:
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 10513 تک پہنچی، 224 کی موت
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 10513 پہنچی

اسلام آباد۔ عالمی وبا کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ نے پاکستان کو بھی مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ ملک میں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 10513 اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 224 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک کے صوبہ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 4590 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔


صوبہ سندھ میں بھی حالات بگڑ رہیں ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3373 ہے اور 69 مریض جان گنوا چکے ہیں ۔ دونوں صوبوں کے بنسبت خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد تھوڑی کم ہے ۔ اس صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 1453 ہے لیکن یہاں سب سے زائد 83 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ بلوچستان میں 552 افراد اس وبا کی گرفت میں ہے اور آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 290 مریض ہیں اور تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔


پاکستان میں نہیں رک رہا کوورنا کا قہر، اب تک 5374 معاملے، 93 لوگوں کی موت


دارالحکومت اسلام آباد میں 204 متاثرین اور تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں 51 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ مقامی صحت حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں کوتاہی برتنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

غور طلب ہے کہ پاکستان میں اس سال فروری میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے انفیکشن کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ وہیں، سندھ کے محکمہ صحت کی طرف سے مئی میں اس کے معاملوں میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
First published: Apr 23, 2020 02:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading