ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے لوگوں کو ہے COVID-19 Vaccine کا انتظار، انتخابات میں BJP نے کیا تھا یہ بڑا وعدہ

کورونا وائرس وبا کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ نے کئ علاقوں میں ہائی الرٹ لگایا ہے۔ لوگوں کو ماسک پہننے اور کورونا وائرس کی گائیڈ لائنس کو فالو کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔وہیں صوبہ کے لوگوں کو کورونا ویکسین ( COVID-19 Vaccine ) کا انتظار ہے۔

  • Share this:
بہار کے لوگوں کو ہے COVID-19 Vaccine کا انتظار، انتخابات میں BJP نے کیا تھا یہ بڑا وعدہ
بہار اسمبلی انتخابات کے بعد اب بہار میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر سے اضافہ ہورہا ہے

بہار اسمبلی انتخابات کے بعد اب بہار میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر سے اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا وائرس وبا کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ نے کئ علاقوں میں ہائی الرٹ لگایا ہے۔ لوگوں کو ماسک پہننے اور کورونا وائرس کی گائیڈ لائنس کو فالو کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔وہیں صوبہ کے لوگوں کو کورونا ویکسین ( COVID-19 Vaccine ) کا انتظار ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کی اسمبلی انتخابات کے درمیان بی جے پی نے کورونا کا مفت ٹیکہ سب سے پہلے بہار کے لوگوں کو فراہم کرانے کا وعدہ کیاتھا۔ حالانکہ اس معاملے پر خوب سیاست بھی ہوئی لیکن عام لوگ تو عام لوگ ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے نعروں پر یقین کیا ہے اور کورونا کے ویکسین کا انتظار کررہے ہیں۔


ادھر آرجےڈی نے اس تعلق سے بی جے پی کو کٹگھرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے درمیان بی جے پی اس طرح کے نعرے لگاتی رہتی ہے۔ یہ ایک جملہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان انور حسین کے مطابق کورونا وبا کو قابو میں کرنے میں ڈبل انجن کی حکومت ناکام رہی ہے لیکن لوگوں کو گمراہ کرنے میں بہار حکومت آگے ہے۔


واضح رہے کہ محکمہ صحت کے وزیر منگل پانڈے نے ٹیوٹ کیاتھا کہ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹہ میں 654 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبہ میں صحت یاب مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ 27 ہزار 46 ہوگئ ہے۔ ریکوری کا شرح 97.09 فیصدی ہے اور ابھی بھی صوبہ میں پانچ ہزار پانچ سو 45 ایکٹیو مریض ہیں۔ اپوزیشن کورونا کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں چھوڑتی ہے وہیں جے ڈی یو کا کہنا ہے کہ ویکسین آنے پر بہار کو اگر پہلے ملتا ہے تو اس میں کسی کو کیا پریشانی ہے۔ جےڈی یو لیڈر محمد ارشاد اللہ کے مطابق ڈبل انجن کی حکومت ہر محاذ پر لوگوں کی خدمات میں مصروف ہے۔ کورونا کے معاملے پر بھی حکومت نے کافی سختی کیا ہے اور لوگوں کو بیدار رہنے کی اپیل کی ہے۔ کورونا وبا کو لیکر صحت کا شعبہ چست درست کام کررہا ہے۔ ارشاد اللہ نے کہا کی اپوزیشن کو گمراہ کن بیان دینے سے بچنا چاہئے۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 28, 2020 05:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading