فارما کمپنی سے سیدھے کورونا ٹیکہ خریدیں گی ریاستیں، وزیراعظم کے چیف سکریٹری نے میٹنگ میں دیا حکم

فارما کمپنی سے سیدھے کورونا ٹیکہ خریدیں گی ریاستیں، وزیراعظم کے چیف سکریٹری نے میٹنگ میں دیا حکم (File Photo- AFP)

فارما کمپنی سے سیدھے کورونا ٹیکہ خریدیں گی ریاستیں، وزیراعظم کے چیف سکریٹری نے میٹنگ میں دیا حکم (File Photo- AFP)

حکام سے کہا گیا کہ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر توجہ دینا ضروری ہے جہاں انفیکشن کی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ملک میں کورونا کی صورتحال کے جائزے کے لیے وزیراعظم کے چیف سکریٹری پی کے مشرا نے بدھ کو اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں عہدیداروں کو حکم دیا گیا کہ کورونا مخالف ٹیکہ کے لیے اب ریاستوں کو مرکزی حکومت کی اجازت نہیں لینی ہوگی۔ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ فارما کمپنی سے ٹیکہ خرید سکتے ہیں۔ اسی طرح پرائیوٹ اسپتال بھی ٹیکہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    ہیلت سکریٹری نے میٹنگ میں بتایا کہ ریاستوں کو پہلے بھی ویکسین کی فراہمی کے بارے میں مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ وزارت سے کسی پیشگی اجازت کے بغیر براہ راست مینوفیکچررز سے مطلوبہ کووِڈ ویکسین حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں۔ براہ راست مینوفیکچررز سے پرائیویٹ اسپتال بھی ایسی ویکسین خرید سکتے ہیں۔ ایک بار خریدے جانے کے بعد، یہ ویکسین کووڈ ویکسینیشن کے موجودہ رہنما خطوط کے مطابق عوام کے لیے دستیاب کرائی جا سکتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کورونا نے بڑھائی ٹینشن، 24 گھنٹے میں ہوئی 23 اموات، 10093 نئے کیسز درج، ایکٹو کیسز 57 ہزار سے تجاوز

    ہیلت سکریٹری نے میٹنگ میں بتایا کہ آٹھ ریاستیں کیرلا، دہلی، مہاراشٹر، ہریانہ، اترپردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور راجستھان میں کورونا وائرس کے کیسیز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ابھی ملک میں 63 ہزار سے زیادہ لوگ زیر علاج ہیں، جن میں 92 فیصد ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کورونا انفیکشن اب ’اینڈیمک‘ بننے کی راہ پر گامزن، اس کا کیا مطلب اور پھیلاؤ کو کیسے روکا جائے؟

    ضلع، تحصیل سطح پر معائنہ ضروری

    ڈاکٹر پی کے مشرا نے میٹنگ میں کہا ہے کہ ضلع اور تحصیل سطح پر صحت کا مناسب انفراسٹرکچر دستیاب ہونا چاہیے۔ ریاستوں کو اس کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر توجہ دینا ضروری ہے جہاں انفیکشن کی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: