دہلی میں Monkeypox کا تیسرا معاملہ آیا سامنے، افریقی شہری ہے متاثر شخص
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی میں رہنے والے ایک افریقی شہری میں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو تیز بخار اور جلد کے زخموں کی شکایت کے بعد ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دہلی میں منکی پاکس کا ایک اور معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ دہلی میں اب تک منکی پاکس کے کل تین معاملے سامنے آئے ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی میں رہنے والے ایک افریقی شہری میں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو تیز بخار اور جلد کے زخموں کی شکایت کے بعد ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
LNJP میں ہی منکی پوکس سے متاثر ایک شخص کو منگل کو چھٹی دے دی گئی۔ دہلی میںMonkeypox کا یہ پہلا کیس تھا۔ این ایل جے پی اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر سریش کمار نے کہا کہ ہم نے مریض کو ڈسچارج کر دیا ہے، جو دہلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثر شخص 25 دن میں مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا اور اس کی تمام علامات بھی ختم ہوگئیں۔ کیرالہ میں Monkeypox سے آدمی کی موت، مرکز نےUAE سے پوچھا، متاثرہ مریض پرواز میں کیسے سوار
اسی وقت، قومی راجدھانی دہلی میں منکی پاکس سے متاثرہ دوسرے مریض کے بارے میں ڈاکٹر سریش نے کہا کہ جس مریض کا ماکی پوکس کا تجربہ کیا گیا ہے اس کا تعلق افریقی برصغیر سے ہے۔ اسے بخار کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں پر جلد پھٹنے اور دانے پڑ گئے تھے۔ اسے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ماہرین کی ایک ٹیم اس کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اس میں کسی چیز کا کوئی دخل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ بھی جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت آئسولیشن وارڈ میں 10 بستر ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید بیڈز بڑھائے جائیں گے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔