ہوم » نیوز » وطن نامہ

کیا کورونا کے نام پر حاصل معلومات کا استعمال کمیونیٹی بنیاد پر میپنگ کیلئے کیا جاسکتا ہے ؟ وزارت صحت نے دیا یہ جواب

مرکزی حکومت نے ان باتوں کو بے بنیاد اور غیر مناسب قرار دیا ہے کہ کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے نام پر جو معلومات لی جا رہی ہیں ، ان کا استعمال کمیونٹی بنیاد پر میپِنگ کے لیے کیا جا سکتا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 11, 2020 09:49 PM IST
  • Share this:
کیا کورونا کے نام پر حاصل معلومات کا استعمال کمیونیٹی بنیاد پر میپنگ کیلئے کیا جاسکتا ہے ؟ وزارت صحت نے دیا یہ جواب
لو اگروال ۔ تصویر : اے این آئی

مرکزی حکومت نے ان باتوں کو بے بنیاد اور غیر مناسب قرار دیا ہے کہ کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے نام پر جو معلومات لی جا رہی ہیں ، ان کا استعمال کمیونٹی بنیاد پر میپِنگ کے لیے کیا جا سکتا ہے ۔  وزارت صحت کے ترجمان لو گروال نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کی باتیں مکمل بے بنیاد ہیں ، غلط ہیں اور اس بابت سپریم کورٹ نے پہلے وہی واضح ہدایات دی ہیں کہ کورونا کے بارے میں کوئی بھی فیک نیوز شائع نہ کریں ۔ اس وقت حکومت کسی علاقہ میں کوئی تفریق نہیں کر رہی ہے اور اس کی پوری توجہ کورونا وبا سے نمٹنے پر ہے کیونکہ یہ ایک متعدی مرض ہے ، جو ذات ، مذہب ، خطہ اور ملک کی سرحدوں میں کوئی فرق نہیں کر رہا ہے ۔


انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک میں کورونا وائرس ابھی کمیونٹی لیول نہیں پہنچا ہے اور کچھ ریاستوں میں کچھ خاص حصوں یا ’کلسٹر‘ میں کورونا کے معاملے زیادہ دیکھے جا رہے ہیں اور اسے کے پیش نظر ان سے نمٹنے کا لائحہ عمل اختیار کیا جا رہا ہے ۔ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی وائرس کے معاملے بہت کم دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ کیسز کی بنیاد پر ملک کو ریڈ ، اورینج اور گرین زون میں تقسیمم کرکے پالیسی اختیار کی جا رہی ہے ۔


لو اگروال نے بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر) ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ اف وائرولوجی (این آئی وی) پونے نے کورونا وائرس کووِڈ-19 کے اینٹی باڈی کا پتہ لگانے کے لیے دیسی ’آئی جی ای الیزا ٹیسٹ کٹ۔’کووِڈ کَوَچ ایلیزا‘ کو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی بنیاد پر اینٹی باڈی ٹیسٹ بنانے میں کامیابی ملے گی ۔

First published: May 11, 2020 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading