ملک کے تین بڑے ڈاکٹروں نے بتایا کورونا کو کیسے دیں مات ، رمیڈیسیور 'رام بن' نہیں
ان تین بڑے ڈاکٹروں میں ایمس کے ڈٓائریکٹر رندیپ گلیریا ، نارائنا ہیلتھ کے چیئرمین ڈاکٹر دیوی شیٹی اور میدانتا کے چیئرمین نریش تریہان شامل ہیں ۔ تینوں نے ایک ساتھ آکر عام لوگوں کو بتایا کہ کورونا کا علاج کیسے کریں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 21, 2021 07:29 PM IST
ملک کے تین بڑے ڈاکٹروں نے بتایا کورونا کو کیسے دیں مات ، رمیڈیسیور 'رام بن' نہیں
نئی دہلی : ملک کے تین بڑے ڈاکٹروں نے کورونا کے خلاف لڑائی کیلئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے ۔ ان تین بڑے ڈاکٹروں میں ایمس کے ڈٓائریکٹر رندیپ گلیریا ، نارائنا ہیلتھ کے چیئرمین ڈاکٹر دیوی شیٹی اور میدانتا کے چیئرمین نریش تریہان شامل ہیں ۔ تینوں نے ایک ساتھ آکر عام لوگوں کو بتایا کہ کورونا کا علاج کیسے کریں ۔ اگر آپ کو کورونا ہوتا ہے تو کیا قدم اٹھائیں ۔ ساتھ ہی رمیڈیسیور سمیت دیگر داوں کے اثر پر بھی بات کی گئی ہے ۔
کورونا کی دوسری لہر کے درمیان رمیڈیسیور دوا کو لے کر چاروں طرف افراتفری مچی ہوئی ہے ۔ اس پر ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ یہ کوئی جادوئی دوا نہیں ہے ۔ وہیں میدانتا کے چیئرمین نریش تریہان نے کہا کہ یہ کوئی 'رام بن' نہیں ہے ۔ یہ دوا صرف ضرورت مند بیمار لوگوں میں وائرل لوڈ کو کم کرتی ہے ۔
ڈاکٹر دیوی شیٹی نے کہا کہ اگر کسی کے جسم میں آکسیجن کی سطح 94 فیصد سے اوپر ہے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ، لیکن اگر آکسیجن کی سطح اس سے نیچے ہے تو آپ کو ڈٓاکٹر کی ضرورت ہے ۔ یہ ضروری ہے کہ آپ کو صحیح وقت پر صحیح علاج ملے ۔
اگر آپ میں کوئی علامت نہیں ہے تو ڈاکٹر آپ کو گھر پر رہنے کی ہی صلاح دیں گے اور ہر چھ گھنٹے پر آکسیجن لیول چیک کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔ ڈاکٹر شیٹی نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی شخص میں بدن درد ، سردی ، کھانسی ، زکام ، ہاضمہ کی پریشانی اور قے کی علامتیں ہیں تو انہیں ٹیسٹ کرانا چاہئے ۔ یہ سب سے ضروری چیز ہے ۔
وہیں رمیڈیسیور کو لے کر ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ صرف کچھ فیصد لوگوٓں کو ہی اس کی ضرورت ہے ۔ کورونا سے متاثر تقریبا 85 فیصد لوگ کسی خاص علاج کے بغیر ہی شفایاب ہورہے ہیں ۔ زیادہ تر لوگوں میں معمولی علامتیں ہی پائی جارہی ہیں ۔










