ہوم » نیوز » وطن نامہ

کیا ختم ہورہی ہے کوروناوائرس کی طاقت؟ WHO نے دیا یہ جواب: آپ بھی جانیں

کورونا وائرس (Coronavirus) سے ہر روز دنیا بھر میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔جبکہ ہزاروں افراد کو اس خطرناک وائرس نے اپنی زد میں لے رکھا ہے۔ ادھر اٹلی کے (Italy) ایک ڈاکٹر نے دعوی کیا ہے کہ اب کورونا وائرس کمزور ہوچکا ہے اور اب پہلے کی طرح خطرناک نہیں رہا ہے۔

  • Share this:
کیا ختم ہورہی ہے کوروناوائرس کی طاقت؟ WHO نے دیا یہ جواب: آپ بھی جانیں
حیدرآباد : گاندھی اسپتال سے کورونا مریض لا پتہ ، مچا ہنگامہ ، اٹھے رہے کئی سوالات

کورونا وائرس (Coronavirus) سے ہر روز دنیا بھر میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔جبکہ ہزاروں افراد کو اس خطرناک وائرس نے اپنی زد میں لے رکھا ہے۔ ادھر اٹلی کے (Italy) ایک ڈاکٹر نے دعوی کیا ہے کہ اب کورونا وائرس کمزور ہوچکا ہے اور اب پہلے کی طرح خطرناک نہیں رہا ہے۔ تاہم عالمی ادارہ صحت (World Health Organization ) نے فی الحال ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ہمیشہ کی طرح محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ بتادیں کہ اٹلی میں مارچ اور اپریل کے مہینوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعدادمیں موت ہوئی تھی۔ اب تک کوروناوائرس نے 33 ہزار سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے لیکن اب نئے مریضوں کی تعداد میں بھاری کمی واقع ہوئی ہے۔


ڈاکٹر کا عویٰ۔۔۔۔۔۔۔

میلان کے سان رافیل اسپتال کے ہیڈ ڈاکٹر البرٹو جنگریلو کا کہنا ہے کہ اب کلینکی طور پر یہ وائرس اٹلی میں نہیں ہے۔ یہ اسپتال لامبارڈی شہر میں ہے جہاں 16 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر نے اٹلی کے آر اے آئی(RAI) ٹی وی چینن کو بتایا 'گزشتہ 10 دنوں میں سویب ٹیسٹ میںکئے گئے اس میں وائرس کی مقدار بہت کم ہے۔ ایک ماہ یا دو پہلے کے مقابلے میں اس میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض ماہرین وائرس کے دوسے دور کو لیکر پریشان ہیں اور لیڈران کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔



WHO نے کیا خارج

جینوا کے سان مارٹینو اسپتال میں متعدی بیماریوں کے سربراہ ماشیئو باسیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو ماہ قبل یہ وائرس جتنا طاقتور تھا اتنا اب نہیں ہے۔ تاہم عالمی ادارہ صحت (WHO) نے فی الحال ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایسی قیاس آرائیاں نہیں پھیلائیں کہ وائرس اچانک سے اپنے آپ کمزور پڑ گیا۔ ہمیں ابھی بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
بتادیں کہ کووڈ 19 بحران کے بعد اٹلی نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پابندیوں میں نرمی دینا شروع کردیا ہے۔ اٹلی کے تمام ہوائی اڈے 3 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ اٹلی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ اب یہاں کورونا انفیکشن کنٹرول میں نظر آرہاہے۔
First published: Jun 02, 2020 09:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading