ملک میں 80 لاکھ لوگوں کو لگایا گیا ٹیکہ ، اب تک سامنے نہیں آیا کوئی بھی سنگین معاملہ
Corona vaccinations : وزارت صحت نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا ویکسین کے سنگین سائیڈ افیکٹ کا اب تک کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ اب تک جتنے بھی لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ، ان میں سے صرف 27 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات ہوئی ہیں ، جنہیں حالیہ دنوں میں ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 13, 2021 08:48 PM IST

ملک میں 80 لاکھ لوگوں کو لگایا گیا ٹیکہ ، اب تک سامنے نہیں آیا کوئی بھی سنگین معاملہ
مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے 29 ویں دن تک 8052454 طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن پر تعینات اہلکاروں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ ہفتہ شام چھ بجے تک 8052454 لوگوں کو ٹیکہ دیا جاچکا ہے ۔ ان میں 5865813 طبی اہلکار اور 1900506 فرنٹ لائن اہلکار شامل ہیں ۔
وزارت صحت نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا ویکسین کے سنگین سائیڈ افیکٹ کا اب تک کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ اب تک جتنے بھی لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ، ان میں سے صرف 27 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات ہوئی ہیں ، جنہیں حالیہ دنوں میں ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جن لوگوں کو 16 جنوری کو ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا تھا ، انہیں آج سے دوسری ڈوز دینے کی شروعات کردی گئی ہے ۔ ایل این جے پی اسپتال کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کہ اسپتال میں دوسری ڈوز ملنی شروع ہوگئی ہے اور دوپہر تک 20 سے زیادہ افراد کو دوسری ڈوز مل چکی تھی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ 16 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے پہلے مرحلے میں حکومت نے تین کروڑ میڈیکل اہلکاروں اور عبوری محاذ پر تعینات اہلکاروں کی ٹیکہ کاری کا ہدف متعین کیا ہے۔ ویکسین کی پہلی خوراک دیے جانے کے بعد دوسری خوراک 28 دنوں کے بعد دی جائے گی۔ ملک میں کووِڈشیلڈ اور ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
ملک میں اب تک 1.06 کروڑ افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں اور ریکوری شرح بڑھ کر 97.32 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 1.36 لاکھ ہو گئی ہے۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔