ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پرپھرایک بارلگایا سنگین الزام،کہا۔چین کے کہنے پرکیا یہ کام
ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کی سنگینی کو چین کے کہنے پر دنیا سے چھپا رکھا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ وباء آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 15, 2020 08:17 AM IST

ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کی سنگینی کو چین کے کہنے پر دنیا سے چھپا رکھا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ وباء آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔
واشنگٹن : چین سے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن نے امریکہ جیسے طاقتور ممالک کو بھی گھٹنوں کے بل کھڑا کردیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔جس سے برہم ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت یعنی ورڈرلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن (WHO) پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کہ وہ ان کو دیئے جارہے فنڈس کو روک دیں گے۔ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کی سنگینی کو چین کے کہنے پر دنیا سے چھپا رکھا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ وباء آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔
"The reality is that the WHO failed to adequately obtain, vet, and share information in a timely and transparent fashion." pic.twitter.com/2t5ipAeixQ
— The White House (@WhiteHouse) April 14, 2020
ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کورونا وائرس کی شدت کو نہیں سمجھ سکتا۔ چین میں وائرس پھیلنے کے وقت ڈبلیو ایچ او نے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کیا۔ ٹرمپ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اقوام متحدہ کی اس ایجنسی نے دنیا میں چین میں پھیلے ہوئے وائرس کو چھپانے کے لئے کام کیا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین کے حق میں ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔