ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا سے نمٹنے میں ترکی کا’ لاک ڈاون ماڈل‘ دنیا میں سب سے الگ، بند ہے بھی اور نہیں بھی

اختتام ہفتہ پر لاک ڈاون اور خاص عمر کے لوگوں پر پابندیوں کے ذریعہ ترکی نے کورونا سے لڑائی میں نیا تجربہ کیا ہے۔

  • Share this:
کورونا سے نمٹنے میں ترکی کا’ لاک ڈاون ماڈل‘ دنیا میں سب سے الگ، بند ہے بھی اور نہیں بھی
اختتام ہفتہ پر لاک ڈاون اور خاص عمر کے لوگوں پر پابندیوں کے ذریعہ ترکی نے کورونا سے لڑائی میں نیا تجربہ کیا ہے۔

کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے دنیا کے تمام ملکوں میں لاک ڈاون (Lockdown) کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ وہیں، پر لاک ڈاون کو لے کر بیحد سخت تو کہیں تھوڑی نرمی والے بھی قوانین ہیں۔ لیکن ترکی نے لاک ڈاون کو لے کر سب سے الگ ہی قانون بنائے ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے میں الگ راہ پر چلتے ہوئے ترکی نے اختتام ہفتہ پر لاک ڈاون لگایا جبکہ ہفتہ بھر اسٹے۔ ہوم کے تحت صرف بچوں اور بزرگوں کے ہی گھر سے باہر نکلنے پر روک لگی رہی۔ ایسے میں اختتام ہفتہ پر لاک ڈاون اور خاص عمر کے لوگوں پر پابندیوں کے ذریعہ ترکی نے کورونا سے لڑائی میں نیا تجربہ کیا ہے۔


سی این این میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، ترکی میں گزشتہ اختتام ہفتہ لاک ڈاون رہا۔ 31  صوبوں میں 48  گھنٹے کا کرفیو لگایا گیا۔ ترکی حکومت نے دو گھنٹے کی پیشگی اطلاع پر کرفیو کا اعلان کر دیا تھا جس وجہ سے ترکی میں ہنگامہ مچ گیا۔ ضروری سامان خریدنے کے لئے دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ کچھ جگہوں پر لوگوں نے تھوڑا بہت سوشل ڈسٹینسنگ کا بھی خیال رکھا۔


ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو، اے پی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی فائل فوٹو


کرفیو کی وجہ سے مچی افراتفری کے سبب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گھر کے اندر رہنے کی اپیل کی اور بھروسہ دلایا کہ کورونا سے جنگ میں ترکی حکومت اپنے عوام کی حفاظت اور مدد کے لئے اہل ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے اگلے ہفتہ ہونے والے لاک ڈاون کا بھی پہلے سے اعلان کر دیا۔

کورونا وائرس کو لے کر ترکی سخت پابندی نہیں لگا رہا ہے۔ حکومت لوگوں سے گھروں پر رہنے اور سماجی دوری پر عمل کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ وہیں گھروں پر رہنے کی پالیسی کے تحت صرف 20 سال سے کم اور 60 سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں پر ہی باہر نکلنے کی ممانعت ہے۔
First published: Apr 18, 2020 10:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading