دھتورے کے پودے جنوبی ہند میں کثرت سے اگتے ہیں ۔دیہاتوں میں رہنے والا کیا بڑا کیا بچہ سب جانتے ہیں کہ اسکا پھل زہریلہ ہوتا ہے لیکن بھلا ہو سوشیل میڈیا کا جو زہر کو بھی دوا بنا کر پیش کر رہا ہے ۔ اسی طرح کی ایک ویڈیو حال ہی میں ٹیک ٹاک پر نمودار ہوئی جس میں دھتورے کے پھل کو کورونا کے توڑ کے طور پر پیش کیا گیا ۔ اس ویڈیو کو بنانے والے کے مطابق چونکہ میڈیا میں کورونا وائرس کیلئے جو تصویر پیش کی جارہی ہے وہ ہو بہو دھتورے کے پھل کی شکل کی ہوتی ہے لہذا اس کے بیج میں کورونا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے۔ خاص طور پر ویڈیو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دھتورا بچوں اور بوڑھوں کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوگا ۔
آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے الّا کتور گاؤں کا ایک نوجوان اس ویڈیو سے بہت متاثر ہوا ۔ اس نے گاؤں کے دوسرے لوگوں کو یہ ویڈیو بتائی ۔ اسکے بعد انہوں نے اس نسخے کو آزمانے کا فیصلہ کیا ۔اہم بات یہ تھی کہ یہ سب صحت مند تھے اور ان میں کورونا سے متاثر ہونے کے کوئی علامات نہیں تھے۔ گاؤں کے تالاب کے خشک شکم میں اگے دھتورے کے پودوں سے بیج حاصل کیے اور اور اسے پیس کر اسکا شربت بنایا گیا اور نہار پیٹ بارہ لوگوں نے اس کا شربت پیا ۔ اس زہریلے شربت کو پینے کے بعد تمام بارہ لوگوں کو شدید متلی اور چکر آنے لگی اور خیے ہونے سے دوپہر12بجے تک سب کی حالت ادھ مری سی ہو گئی۔ ان سب کو پہلے قریب کے پرایمری ہیلت سنٹر پہونچایا گیا لیکن انکی بگڑتی حالت دیکھ کر ڈاکٹر نے انہیں گورنمنٹ ایریا اسپتال منتقل کر دیا ۔
سوشل میڈیا پر ملا کوروناکا علاج : اس نسخے کے استعمال کے بعد 12لوگوں کی بگڑی حالت، پہنچے اسپتال
ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ دھتورے کے بیج انسان کے عصبی نظام اور metabolism کو شدید متاثر کرتاہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اس علاقہ سے قریب میں متعین کوو یڈ ٹاسک فورس فوری الّا کتو ر پہنچ گئی اور دیہاتیوں کو کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں آج کل عام ہونیوالی توہمات سے خبر دار کیا کورونا وائرس سے متعلق میڈیا میں سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع سے لگا تار بیداری مہم کے باوجود لوگ غلط فہمیوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ چتور کی مقامی انتظامیہ اس بات پر حیران ہے کہ دھتورہ کے زہریلا ہونے سی متعلق دیہاتیوں کی عام معلومات کے باوجود کیوں اسے بطور دوا آزمانے کی کوشش کی گئی ؟۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔