உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریاستی حکومت کا بڑا اعلان: Coronavirus سے جان گنوانے والوں کے لواحقین کو دئے جائیں گے 50 ہزار روپئے

    ادھو ٹھاکرے

    ادھو ٹھاکرے

    Maharashtra Corona News, Uddhav Thackeray: اس پورٹل پر مرنے والوں کے لواحقین کو رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ اس کے بعد معاوضے کی رقم متعلقہ شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray)  حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ریاست میں کورونا وائرس (Corona in Maharashtra)   سے جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو 50,000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ حکومت نے کہا کہ اس کے لیے ایک آزاد پورٹل بنایا جائے گا اور اس پورٹل پر مرنے والوں کے لواحقین کو رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ اس کے بعد معاوضے کی رقم متعلقہ شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

      بتادیں کہ مہاراشٹر ریاست کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ یہاں سے کورونا وائرس  (Covid-19) کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ حالانکہ اب ریاست میں کورونا  وائرس کی رفتار سست پڑ گئی ہے اور حکومت آہستہ آہستہ ریاست سے تمام قسم کی کووڈ پابندیوں کو ہٹا رہی ہے۔ مہاراشٹرا ایک ایسی ریاست ہے جہاں کووڈ-19 کی وجہ سے دیگر ریاستوں کے مقابلے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

      غور طلب ہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے جان گنوانے والے لوگوں کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کی مرکزی حکومت کی اسکیم کو ہری جھنڈی دی تھی۔ اب مہاراشٹر حکومت نے اسے ریاست میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں اب تک 66 لاکھ 11 ہزار 78 لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اگر ہم اس وقت ریاست میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو کورونا انفیکشن کے کل 16 ہزار 658 ایکٹیو کیسز ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: