ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانیہ نے Pfizer-BioNTech کی کووڈ-19 ویکسین کو دی منظوری، اگلے ہفتے سے لگے گا ٹیکہ

برطانیہ نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ اسی کے ساتھ برطانیہ کووڈ۔ 19 ویکسین کے ٹیکے کو منظوری دینے والا پہلا مغربی ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، برطانیہ میں قومی صحت خدمات کے عملے کو 7 دسمبر سے ٹیکہ لگانے کی شروعات کی جا سکتی ہے۔

  • Share this:
برطانیہ نے Pfizer-BioNTech کی کووڈ-19 ویکسین کو دی منظوری، اگلے ہفتے سے لگے گا ٹیکہ
برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کو دی منظوری

لندن۔ برطانیہ (UK) نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین (Pfizer-BioNTech Coronavirus Vaccine) کو منظوری دے دی ہے۔ اسی کے ساتھ برطانیہ کووڈ۔ 19 ویکسین کے ٹیکے کو منظوری دینے والا پہلا مغربی ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، برطانیہ میں قومی صحت خدمات کے عملے کو 7 دسمبر سے ٹیکہ لگانے کی شروعات کی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے روس اپنی اسپوتنک۔ V ویکسین کو استعمال کی منظوری دے چکا ہے۔ صحت سکریٹری میٹ ہینکاک کے مطابق، یہ ویکسین سب سے پہلے بزرگوں کے لئے ہی دستیاب کرائی جائے گی۔


برطانیہ نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی دو۔ شاٹ والی ویکسین کی چار کروڑ خوراک کا آرڈر دے رکھا ہے۔ یہ ویکسین انفیکشن کو روکنے میں 95 فیصد سے زیادہ موثر پائی گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈامنک راب نے پہلے ہی ایک انٹرویو میں کہہ دیا تھا کہ اگلے ہفتے سے برطانیہ میں ویکسین دستیاب کرا دی جائے گی۔



برطانیہ کی میڈیسینس اور ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی سے فائزر۔ بائیو این ٹیک کورونا وائرس ویکسین کا اندازہ لگا کر اسے منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ ایجنسی یہ بھی طئے کرنے کے عمل میں ہے کہ کیا آکسفورڈ یونیورسیٹی اور ایسٹراجنیکا کی ویکیسن سخت حفاظتی ضوابط کو پورا کرتی ہے یا نہیں۔ برطانیہ کے وزیر نادم جہاوی کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر سب کچھ منصوبہ کے مطابق ہوتا ہے اور فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کو اتھارٹی کی منظوری ملتی ہے تو اس کے کچھ ہی گھنٹوں میں ویکسین کی تقسیم اور ٹیکہ کاری شروع کر دی جائے گی۔

فائزر میں نئی جینیٹک تکنیک کا استعمال

فائزر کی ویکسین روایتی ٹیکوں سے الگ ایک نئی جینیٹک تکنیک کا استعمال کر رہی ہے جو کہ سائنس میں سب سے آگے ہے۔ دراصل، ایم آر این اے ویکسین خاص ہوتی ہے۔ سنتھیٹک ایم آر این اے کے استعمال سے امیون سسٹم فعال ہو جاتا ہے اور وائرس سے لڑتا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 02, 2020 02:53 PM IST