کورونا وائرس :برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو آئی سی یو میں کیاگیامنتقل

برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن

برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر 10 ڈاؤننگ ا سٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ یعنی (ICU) میں منتقل کر دیا گیا ہے

  • Share this:
نئی دہلی :کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی صحت بگڑ گئی ہے۔اسی لیے وہ گزشتہ ایک ہفتے تنہا ہی رہ رہے تھے۔ یوکے میڈیا رپورٹس کے مطابق ، بورس جانسن کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بی بی سی نیوز کی پورٹ میں بتایاگیاہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر 10 ڈاؤننگ ا سٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ یعنی (ICU) میں منتقل کر دیا گیا ہے اور انہوں نے سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب سے کہا ہے کہ وہ ان کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ بی بی سی کے مطابق مستقل علامات ظاہر ہونے کے بعد پی ایم بورس جانسن کی حالت ’بگڑ‘ گئی تھی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 73900 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شب ان کے لئے ایک ٹویٹ کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا ، 'وزیر اعظم بورس جانسن ، خواہش ہے کہ جلد ہی آپ ،اسپتال سے باہر آجائیں اور صحت بہتر ہوں۔ '


اس سے قبل ، برطانوی حکومت نے پیر کے روز کہا تھا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کوویڈ 19 سے متعلق کچھ "معمول کی اسکریننگ" کے لئے اسپتال میں منتقل کیاگیاتھا۔ برطانیہ کے وزیر ہاؤسنگ اینڈ کمیونٹی افیئرز ، رابرٹ جنریچ نے کہا کہ جانسن، کورونا وائرس عالمی وبا کے خلاف برطانوی مہم کی قیادت کر رہے ہیں اور جلد ہی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واپس آجائیں گے۔

حکومت نے کہا تھا- انہیں باقاعدہ طبی اسپتال میں شریک کیاگیاہے۔کابینہ کے وزیر نے پیر کی صبح بی بی سی کو بتایا تھا، "پی ایم بورس جانسن کو کسی ایمرجنسی میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ پہلے سے طے شدہ تھا تاکہ وہ کچھ باقاعدہ چیک اپ کرسکیں۔ مجھے بتایا گیا کہ وہ بہتر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی نمبر 10 (ڈاؤننگ اسٹریٹ) پر واپس آجا ئیں گے۔

وزیر اعظم کی صحت سے متعلق یہ تازہ جانکاری اتوار کی شام قومی صحت سروس (این ایچ ایس) میں شریک ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے 10 دن بعد بھی اسے کچھ تفتیش کے لئے داخل کیا گیا تھا ، اس کے بعد بھی ان میں انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی رہیں۔ 'ڈاؤننگ اسٹریٹ' کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز کہا تھا کہ 55 سالہ جانسن کو "ابھی بھی کورونا وائرس کی علامات ہیں۔"
Published by:Mirzaghani Baig
First published: