جھارکھنڈ میں ریاستی حکومت نے یکم اگست سے 31 اگست تک ان لاک:3 میں اضافہ کرنے کاکیا فیصلہ
کورونا کے بڑھتے خطرات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ اس وبا کے خطرات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں کو ہوم کوارنٹائن میں رہنے کے تعلق سے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jul 31, 2020 11:45 AM IST

کورونا کے بڑھتے خطرات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے سخت رویہ اختیار کیا ہے۔
جھارکھنڈ میں کوروناوائرس (Coronavirus) کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ٣١ اگست تک انلاک ۔٣ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انلاک ۔ ٣ میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا گیا ہے۔ انلاک ۔ ٢ میں جو چھوٹ ملی تھی وہ چھوٹ انلاک ۔ ٣ میں جاری رہے گی وہیں انلاک ۔ ٢ میں جن علاقوں میں سختی تھی ان علاقوں میں اب بھی سختی جاری رہے گی ساتھ ہی کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کو لاظمی طور پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انلاک ۔ ٣ میں بھی تمام تعلیمی ادارے ۔ عبادت گاہیں ۔ شوپنگ مال ۔ سینیما ہال ۔ سیلون ۔ بیوٹی پارلر وغیرہ بند رہیں گے۔
بیرون ریاست سے آنے والوں کے لئے شرائط
کورونا کے بڑھتے خطرات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ اس وبا کے خطرات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں کو ہوم کوارنٹائن میں رہنے کے تعلق سے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس ضابطے کی عمل آوری کو لیکر چیف سیکریٹری نے تمام اضلاع کے ڈی سی ۔ ایس ایس پی اور ایس پی کو ہدایت دی ہے ۔ نئے حکم نامے کے مطابق بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں کو بارڈر۔ ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر پکی سیاہی لگائی جائے گی ۔ انکے دائیں ہاتھ کی انڈیکس فنگر کو چھوڑ کر تمام انگلیوں کے نام پر پکی سیاہی لگائی جائے گی ساتھ ہی انہیں ایک کورینٹین آرڈر کی کاپی دی جائے گی ۔ اس آرڈر میں انہیں کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا ہے لکھا رہے گا ۔
ان ضابطوں پر کرنا ہوگا عمل
١ بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں کی انگلیوں پر پکی سیاہی لگائی جائے گی ساتھ ہی انہیں ایک کورینٹین آرڈر کی کاپی دی جائے گی ۔ اس آرڈر میں انہیں کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا ہے لکھا رہے گا ۔
٣ ریاست کے تمام سرحدوں ۔ ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر ہیلپ ڈیسک بنایا جائے گا ۔ جہاں بیرون ریاست سے جھارکھنڈ آنے والے لوگوں کے رجسٹریشن کی جانچ کی جائے گی جنکا رجسٹریشن نہیں ہوگا انہیں رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔
٤ ہوم کورینٹین آنے والے معاملوں میں ایک ٹیم بنائی جائے گی جو لوگوں کے گھر جاکر انکے کوارنٹین کے اسٹیٹس کی جانچ کرے گی ۔
٦ اگر ضلع انتظامیہ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہوم کوارنٹین صحیح نہیں ہوگا تو ایسے میں انہیں متعلقہ انسٹیٹیو شنل کورنٹائن سینٹر میں رکھا جائے گا ۔
٧ ضلع انتظامیہ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص ضابطے کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو اسے انسٹیٹیو شنل یا پیڈ کوارنٹین سینٹر میں رکھا جائے گا ۔
٨ بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں کی نگرانی کے لئے مقامی کمیٹی ۔ خدمتگار یا پی ڈی ایس کمیٹیوں کو اختیار دیا جائے گا ۔ جو متعلقہ افسران کو تمام حالات سے واقف کرائیں گے۔
٩ ہوم کوارنٹین لوگوں کی موبائل ٹریکنگ ہوگی اور معمول کے مطابق جانچ ہوگی ۔
١٠ ضلع انتظامیہ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ چیک پوسٹ پر کسی بھی تجارتی گاڑیوں کے آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
١١ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ چیک پوسٹ ۔ ہیلپ ڈیسک اور کوارنٹین سینٹر میں رہ رہے لوگوں کے گھروں کی پیٹرولنگ کے لئے معقول تعداد میں ملازمین کی بحالی کی جائے گی ۔