ہوم » نیوز » وطن نامہ

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کورونا پازیٹیو ، میدانتا اسپتال میں داخل

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

  • Share this:
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کورونا پازیٹیو ، میدانتا اسپتال میں داخل
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کورونا پازیٹیو ، میدانتا اسپتال میں داخل

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ ان کے کچھ ملازمین کی کووڈ 19  رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ، جس کے بعد انہوں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا تھا ۔ پردھان بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے ۔


خیال رہے کہ اتوار کو ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بھی کورونا وائرس رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔ ان کا بھی میدانتا اسپتال میں ہی علاج چل رہا ہے ۔ امت شاہ نے خود ٹویٹ کرکے اپنے متاثر ہونے کی جانکاری دی تھی ۔ امت شاہ نے ٹویٹ کیا تھا : کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے پر میں نے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ میری طبیعت ٹھیک ہے ، لیکن ڈاکٹرس کے مشورہ پر اسپتال میں بھرتی ہو رہا ہوں ۔ میری اپیل ہے کہ آپ میں سے جو بھی لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں ، براہ کرم خود کو آئیسولیٹ کر کے اپنی جانچ کروائیں ۔


یدی یورپا اور سدا رمیا بھی کورونا سے متاثر


کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا بھی اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ یدی یورپا نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے ، لیکن ڈاکٹروں کے کہنے پر وہ احتیاطا اسپتال میں بھرتی ہوئے ہیں ۔ کرناٹک کے وزیر اعلی نے حال ہی میں اپنے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے اپنی صحت کا خیال رکھنے اور سیلف کوارنٹائن ہونے کی بھی اپیل کی ۔ یدی یورپا کے علاوہ کرناٹک میں کانگریس کے سینئر لیڈر سدا رمیا بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ 10 دنوں سے کورونا وائرس کا علاج کروا رہے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی کورونا کی حالیہ جانچ رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے ، اس لئے انہیں کچھ دن اور اسپتال میں گزارنے ہوں گے ۔ وہ بھوپال میں واقع چرایو میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں 25 جولائی سے بھرتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 04, 2020 06:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading