ہوم » نیوز » عالمی منظر

انوکھی پہل: ترکی میں اب کورونا مریضوں کو پکڑے گی ڈاکٹروں کی جاسوسی ٹیم

ترکی میں کورونا مریضوں کی تلاش کے لئے ترکی حکومت نے وزارت صحت کے تحت چار سے پانچ لوگوں کی 6,000 ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔

  • Share this:
انوکھی پہل: ترکی میں اب کورونا مریضوں کو پکڑے گی ڈاکٹروں کی جاسوسی ٹیم
علامتی تصویر

انقرہ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مسلم ملک ترکی  (Turkey) نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے تھوڑا انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی جاسوسی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تلاش کے لئے ترکی حکومت نے وزارت صحت کے تحت چار سے پانچ لوگوں کی 6,000 ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔


ترکی حال میں مسلم دنیا میں سب سے زیادہ با اثر ملک ہے، لیکن ترکی نے گیارہ مئی کو لاک ڈاون (Lockdown) میں اور نرمی دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیونکہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی جاسوسی ٹیمیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہی ہیں۔ واقعی میں ترکی حکومت نے کورونا قہر کے آغاز میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جاسوسی ٹیمیں تشکیل دی تھی جو مریضوں کی جانچ کرنے کے لئے گھر گھر گئیں اور متاثرین سے ملی معلومات کی بنیاد پر نئے مریضوں کو کھوجنے کے لئے ان پر جاسوسی کی۔


فائل فوٹو


اس طرح کام کرتی ہیں یہ ٹیمیں

ان ٹیموں میں اعلی پیشہ ور طبے عملے شامل ہیں جن میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو مشتبہ لوگوں سے جانکاری لینے اور ان کی جانچ کرنے کے لئے گھر گھر جاتے ہیں اور پھر ٹیسٹ پازیٹیو ہونے پر ان پر جاسوسی کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیمیں جانکاری ملنے پر یا شبہ ہونے پر کہیں بھی پہنچ جاتی ہیں اور اس کے بعد لوگوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ملی معلومات کے مطابق ان کی اور جاسوسی کرتے ہیں۔

 
First published: May 11, 2020 07:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading