ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ -19: یوپی حکومت غریبوں کے راشن کا انتظام کرے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

کورونا وائرس سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے 15 لاکھ یومیہ مزدوروں کو ایک ہزار روپے بھتہ دے گی جبکہ اس دوران ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2020 03:13 PM IST
  • Share this:
کووڈ -19: یوپی حکومت غریبوں کے راشن کا انتظام کرے گی: یوگی آدتیہ ناتھ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنئو۔ کورونا وائرس سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے 15 لاکھ یومیہ مزدوروں کو ایک ہزار روپے بھتہ دے گی جبکہ اس دوران ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔



یوگی نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست میں کورونا سیکنڈ اسٹیج میں ہے۔ یہاں اب تک کورونا کے 23 مریضوں کی نشان دہی ہوئی ہے۔جس میں 9 پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے چیلنج کے طور پر لے کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگ ایک جگہ اکٹھا ہونے سے بچیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔


انھوں نے کہا کہ یومیہ مزدوروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت ان کو ایک ہزار روپے بھتہ دے گی اور فیکٹریوں اور چھوٹے کاروباری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔ غریبوں کو مفت راشن دیا جائے گا۔ کھانے پینے کی ضروری اشیا کی کالابازاری کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ریاست میں کھانے پینے اور ضرورت کی اشیا کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
First published: Mar 21, 2020 03:02 PM IST