ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسپین میں کورونا کا قہر جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 6528ہوئی، پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں میں اضافہ

اسپین میں کورونا وائرس (کووڈ۔19)کا قہر روز بروز بڑھتاجارہاہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 883لوگوں کی موت ہوجانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6528ہوگئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 29, 2020 05:51 PM IST
  • Share this:
اسپین میں کورونا کا قہر جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 6528ہوئی، پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں میں اضافہ
وہیں کشتواڑ ضلع میں اب تک ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سانبہ میں بھی کووڈ 19 کے تین مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جو سبھی سرگرم ہیں۔۔(تصویر: علامتی فوٹو،نیوز18)۔

اسپین میں کورونا وائرس (کووڈ۔19)کا قہر روز بروز بڑھتاجارہاہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 883لوگوں کی موت ہوجانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6528ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دران وائرس سے 883لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ کورونا سے متاثر کی افراد کی تعداد 78797ہوگئی ہے ۔ابھی تک اس بیماری سے 14700 لوگ مکمل طورپر صحت یاب ہوئے ہیں ۔

اس وبا سے متاثرہ 4900افراد کی حالت سنگین ہے ۔راجدھانی میڈرڈ اور کیٹالونیا اس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔میڈرڈ میں کورونا سے 22ہزار جبکہ کیٹالونیا میں 15ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہیں ۔

اسلام آباد ،29مارچ (یواین آئی)پاکستان میں کورونا کی مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور یہاں اتوار کو اس وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زیادہ ہوگئی اور بارہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔

وہیں پاکستان بھی  میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1528ہوگئی ہے ۔یہاں کورونا کا سب سے زیادہ قہر پنجاب میں ہے جہاں 558افراد متاثر ہیں اور پانچ کی موت ہوچکی ہے ۔سندھ میں 481متاثر ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔خیبر پختونخوا میں 188افرا داس سے متاثر ہیں اور چار کی موت ہوچکی ہے ۔بلوچستان میں 138متاثر ہیں اور ایک کی موت ہوچکی ہے ۔ گلگت بلتستان میں 116متاثر ہیں اور ایک فرد کی موت ہوچکی ہے ۔راجدھانی اسلام آباد اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کووڈ ۔19سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بالترتیب 43 اور چار ہے ۔

First published: Mar 29, 2020 05:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading