کورونا وائرس سے امریکہ میں مچی تباہی، 24 گھنٹے میں آئے 65 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
امریکہ میں پچھلے کچھ ہفتوں سے کورونا کے معاملے خطرناک طریقے سے بڑھ رہے ہیں۔ خاص کر ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں میں انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 10, 2020 01:21 PM IST

کورونا وائرس سے امریکہ میں مچی تباہی، 24 گھنٹے میں آئے 65 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
واشنگٹن۔ کورونا وائرس (Coronavirus) سے امریکہ (America) میں ہر طرف تباہی مچی ہے۔ یہاں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 65551 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ امریکہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض آنے کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے منگل کو 60200 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ جان ہاپکنز یونیورسیٹی کے مطابق، پچھلے چوبیس گھنٹے میں یہاں کورونا سے ایک ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ امریکہ میں سب سے زیادہ تیس لاکھ سے زائد لوگ کورونا انفیکشن سے دوچار ہیں۔ جبکہ وہاں اب تک 133,195 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
مشکل دور میں امریکہ
امریکہ میں پچھلے کچھ ہفتوں سے کورونا کے معاملے خطرناک طریقے سے بڑھ رہے ہیں۔ خاص کر ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں میں انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اندیشہ جتایا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے دوسرے حصوں میں بھی حالات ایسے ہی ہو سکتے ہیں۔ انفیکشن امراض کے امریکہ کے اعلیٰ تجربہ کار انتھنی فاکی نے بھی مانا ہے کہ امریکہ کے لئے یہ ایک مشکل دور ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا فی الحال ایک خطرناک طوفان دکھ رہا ہے۔
فلوریڈا میں کہرام
کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔