ہوم » نیوز » عالمی منظر

کوروناوائرس کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی تمام 50 ریاستوں نے اپنی معیشتوں کو رفتار دینے کے مقصد سےکورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: May 22, 2020 12:57 PM IST
  • Share this:
کوروناوائرس کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (كووڈ -19) کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا۔ ریاست مشی گن میں فورڈ پروڈکشن پلانٹ کے دورے کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا ’’لوگ کہہ رہے ہیں بہت کم امکان ہے۔ یہ معیاری ہے اور ہم مصیبت سے باہر آ رہے ہیں۔ ہم ملک کو بند نہیں کر رہے ہیں ہم مصیبت سے باہر آ رہے ہیں‘‘۔


انہوں نے کہا ’’ایک مستقل لاک ڈاؤن صحت مند ریاست یا صحت مند ملک کی حکمت عملی نہیں ہے۔ ملک کو بند کرنے کا ہمارا کوئی مطلب نہیں ہے‘‘۔ صدر نے کہا’’کبھی نہ ختم ہونے والا لاک ڈاؤن ایک عوامی صحت کی آفت کو دعو ت دےگا‘‘۔ اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہمارے پاس ایک کاروباری معیشت ہونی چاہئے‘‘۔


قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی تمام 50 ریاستوں نے اپنی معیشتوں کو رفتار دینے کے مقصد سےکورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ صحت کے ماہرین نے سردی کے موسم میں وائرس کی دوسری لہر آنے کے امکان کو لے کر خبردار کیا ہے۔ امریکہ میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور 90 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق جون کے آغاز تک ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔


امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 15لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا کا سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں 15,51,102 متاثر ہیں اور 93,416 کی موت ہو چکی ہے۔
First published: May 22, 2020 12:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading