ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کا ستا رہا ہے ڈر، بولے۔ ہفتوں سے نہیں چھوا چہرہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو لے کر اتنے محتاط ہیں کہ انہوں نے ہفتوں سے اپنا چہرہ نہیں چھوا۔

  • Share this:
ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کا ستا رہا ہے ڈر، بولے۔ ہفتوں سے نہیں چھوا چہرہ
ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

واشنگٹن۔ کوروناوائرس (Coronavirus) کا خوف پوری دنیا میں پسرا ہے۔ سب سے طاقتور ملک کے سب سے طاقتور صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) بھی اس کے خوف سے بچ نہیں پائے ہیں۔ امریکہ (America) کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو لے کر اتنے محتاط ہیں کہ انہوں نے ہفتوں سے اپنا چہرہ نہیں چھوا۔


امریکہ میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ امریکہ اس کے انفیکشن کو لے کر فکرمند ہے۔ اسی کو لے کر وائٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ چل رہی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس امریکی ائیرلائنس کے سی ای او کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ اسی میٹنگ میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود اس کے انفیکشن کو لے کر کتنے محتاط ہیں۔ انہوں نے کہا ’ میں نے ہفتوں سے اپنا چہرہ نہیں چھوا ہے۔ میں نے چہرہ چھونا چھوڑ دیا‘۔


ٹرمپ نے کیا سچ میں ہفتوں سے اپنا چہرہ نہیں چھوا تھا


کرونا وائرس کے انفیکشن کو لے کر چل رہی میٹنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات تو کہہ ڈالی کہ انہوں نے ہفتوں سے اپنا چہرہ نہیں چھوا ہے۔ لیکن جیسے ہی بات میڈیا کے سامنے آئی، ان کے فوٹو کھنگالے جانے لگے۔ پتہ چلا کہ پیر کے روز ہی ٹرمپ ایک تصویر میں اپنا ہاتھ چہرے پر ٹکائے نظر آ رہے ہیں۔ پیر کے روز ہوئی میٹنگ کی ایک تصویر میں ٹرمپ اپنی ٹھوڑھی پر ہاتھ رکھے دکھ رہے ہیں۔ اب ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ان کی تصویر شئیر کی جانے لگی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر


طبی ماہرین کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ بار ہاتھ دھونے اور اپنے ہاتھ سے چہرے اور منھ کو ٹچ کرنے سے بچنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ اسی صلاح کے پیش نظر ٹرمپ نے یہ تو کہہ دیا کہ انہوں نے ہفتوں سے اپنا چہرہ نہیں چھوا ہے۔ لیکن ایک میٹنگ کی تصویر سے ان کی قلعی کھل گئی۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے مشورہ دیا جا رہا ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے قریب آنے سے بچنا چاہئے۔ کم سے کم چھ فٹ کی دوری بنائے رکھنی چاہئے۔
First published: Mar 05, 2020 02:25 PM IST