امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی، کہا ۔آپ انسانیت کی مددکررہے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو بتایا اچھا دوست، کہا۔ ہندوستان کو فراہم کریں گے وینٹی لیٹر
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے عوام کوہائڈروکسی کلوروکوئن (ایچ سی کیو) کی برآمد پر پابندی ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے عوام کوہائڈروکسی کلوروکوئن (ایچ سی کیو) کی برآمد پر پابندی ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا - جو ملیریا کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دواہے لیکن اسے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں مفید سمجھا جاتا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ"غیر معمولی اوقات میں دوستوں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایچ سی کیو سے متعلق فیصلے کے لئے ہندوستان اور ہندوستانی عوام کا شکریہ۔اسے فراموش نہیں کیا جائے گا! اس لڑائی میں نہ صرف ہندوستان ، بلکہ انسانیت کی مدد کرنے میں آپ کی مضبوط قیادت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ! ۔۔
Extraordinary times require even closer cooperation between friends. Thank you India and the Indian people for the decision on HCQ. Will not be forgotten! Thank you Prime Minister @NarendraModi for your strong leadership in helping not just India, but humanity, in this fight!
اس سے پہلے منگل کے روز ، فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ، ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نےہندوستان سے ایچ سی کیو کی 29 ملین خوراکیں حاصل کیں۔“میں نے لاکھوں خوراکیں خریدیں۔ 29 ملین سے زیادہ میں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی ، اس کا بہت حصہ ہندوستان سے آتا ہے۔ میں نےان سے پوچھا کہ کیا وہ اسے روانہ کریں گے؟ انہوں نے مجھے مثبت جواب دیاہے۔ آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے اس پر (ہائڈروکسی کلوروکوئن) کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔ کیونکہ وہ اسے ہندوستان کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں ٹیلیفون پر گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پی مودی سے ایچ سی کیو کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی- ٹرمپ کے ذریعہ کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے دوا کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی۔ ہندوستان نے 4 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ HCQ کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔لیکن منگل کے روز کچھ شرائط کے ساتھ پابندی کو ہٹادیاتھا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔