உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکی رپورٹ میں دعویٰ-کوویڈ-19 کے خلاف بوسٹر ڈوز سے جسم ہورہاہے ڈی ہائیڈریٹ، سوکھ رہا ہے گلا

    ۔علامتی تصویر۔

    ۔علامتی تصویر۔

    انجیکشن والے ہاتھ میں درد، تھکان اور جسم میں درد سب سے زیادہ پہچانے جانے والی علامات میں سے ہین۔ لیکن نئی رپورٹ کے مابق، بوسٹر ڈوز کے بعد لوگوں کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوسکتی ہے یا اُنہیں زیادہ پیاس بھی لگ سکتی ہے۔

    • Share this:
      لندن: کورونا وائرس انفیکشن (Coronavirus) کے نئے ویرینٹ اومیکرون (Omiron Variant) کے سامنے آنے کے بعد کئی ملکوں میں کوویڈ مخالف ویکسین کے بوسٹر خوراک (Booster Dose of vaccine) پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ کچھ ملکوں میں تو نیا ویرینٹ پائے جانے کے پہلے ہی بوسٹر ڈوز دی جارہی تھی۔ ان سب کے رمیان، ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز کا نیا سائیڈ ایفکیٹ سامنے آیا ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ اگر کسی کو ویکسین لگائی جاتی ہے تو وہ بیماری محسوس کرسکتا ہے۔ انجیکشن والے ہاتھ میں درد، تھکان اور جسم میں درد سب سے زیادہ پہچانے جانے والی علامات میں سے ہین۔ لیکن نئی رپورٹ کے مابق، بوسٹر ڈوز کے بعد لوگوں کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوسکتی ہے یا اُنہیں زیادہ پیاس بھی لگ سکتی ہے۔

      ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق واشنگٹن میں ڈاکٹر لتاشا پارکنس نے بتایا-’جب ویکسینیشن ہوتا ہے تو لوگوں میں الگ الگ علامتیں سامنے آتی ہیں لیکن میں سنے ہے کہ کچھ لوگوں میں پیاس بڑھنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ یہ غیر معمولی نہیں ہے۔ ‘ یہ رپورٹ امریکہ میں سامنے آئی ہے لیکن برطانوی ڈاکٹرس کو اس مسئلہ کے بارے میں فی الحال پتہ نہیں ہے۔

      ان وجوہات سے بھی ہوسکتے ہیں ڈی ہائیڈریڈ
      Patientaccess.com کے کلینکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سارا ہررویس نے دا سن کو بتایا-’میں نے ایسی شکایت نہیں سنی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی ریسرچ دیکھا ہے جو اس کی جانکاری دیتا ہے۔‘ امریکی ڈاکٹر نتاشا بھوئیاں نے کہا’ اگر کوئی ویکسین کو لے کر گھبرایا ہوا ہے، تو اس سے منہ سوکھ سکتا ہے۔‘ ایسا اس لئے ہوسکتا ہے کیونکہ ویکسین کی وجہ سے عام طور پر بخار ہوجاتا ہے۔ جب کسی کا ٹمپریچر بڑھ جاتا ہے، تو اس سے بھی ڈی ہائیڈریشن ہوسکتی ہے۔

      دوسری جانب ویکسی نیشن کے وقت عام طور پر لوگوں کو ہائیڈریٹ رہنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ کوویڈ مخالف ویکسین لگوانے کے دوران اگر آپ کی باڈی ہائیڈریٹیڈ نہیں ہے تو آپ کو سردرد جیسے مسائل ہوسکتے ہیں۔ بوسٹر ڈوز کے متعلق ایسا ہو سکتا ہے کہ ایسٹرازینیکا اور فائزر کے مکس اینڈ میچنگ کی وجہ سے لوگ اپنی پہلی دو خوراج کے مقابلے میں زیادہ بیمار محسوس کرتے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: