ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن میں گھر میں گھسے عاشق اور لڑکی کے ساتھ ہوا کچھ ایسا اڑ جائیں گے ہوش

ن راجدھانی لکھنؤ کے سعادت گنج علاقے سے دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک عاشق کا لڑکی کے گھروالوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کرڈالا۔ اسی درمیان عاشق کو بچانے پہنچی لڑکی کو بھی گھروالوں نے ماردیا۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن میں گھر میں گھسے عاشق اور لڑکی کے ساتھ ہوا کچھ ایسا اڑ جائیں گے ہوش
ن راجدھانی لکھنؤ کے سعادت گنج علاقے سے دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک عاشق کا لڑکی کے گھروالوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کرڈالا۔ اسی درمیان عاشق کو بچانے پہنچی لڑکی کو بھی گھروالوں نے ماردیا۔

لکھنؤ: کورونا وائرس کی چین  کو توڑنے کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے 11ویں دن راجدھانی لکھنؤ کے سعادت گنج علاقے سے دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک عاشق کا لڑکی کے گھروالوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کرڈالا۔ اسی درمیان عاشق کو بچانے پہنچی لڑکی کو بھی گھروالوں نے ماردیا۔

دراصل سنیچر کی رات تقریبا 3بجے سعادت گنج علاقے کے نوبستہ محلے میں دودھ اور پراپرٹی کا کاروبار کرنے والا 25 سال کا عبدالکریم اپنے محلے میں ہی اپنی نابالغ معشوقہ سے ملنے کیلئے چوری۔چھپے اس کے گھر میں گھس گیا۔ گھروالوں کو جیسے ہی اس بات کی بھنک لگی تو لڑکی کے والد عثمان، بھائی دانش اور لڑکی کے تایا سلیمان اور اس کے بیٹے رانونے لاٹھی ڈنڈوں سے عاشق لڑکے عبدالکریم کی پٹائی کرڈالی۔ اسی درمیان 17 سالہ لڑکی اپنے عاشق کوبچانے کیلئے بیچ میں آگئی جسے دیکھ کر لڑکی کےگھر والے آگ ببولہ ہوگئے اور انہوں نے عاشق لڑکے کے ساتھ۔ساتھ لڑکی کی بھی پٹائی کرڈالی۔ جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

عبدالکریم شادی شدہ  اور چار بچوں کا باپ تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران راجدھانی لکھنؤ سے یہ سب سے سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ اے ڈی سی پی وکاس چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ لڑکی کے والد عثمان، بھائی دانش، تایا سلیمان اور اس کے بیٹے رانو کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ اے ڈی سی پی کے مطابق دونوں فریق ایک ہی محلے کے ہین اور ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

Published by: sana Naeem
First published: Apr 05, 2020 07:45 AM IST