ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بڑی لاپرواہی! بزرگ شخص کو پہلے دی گئی کو ویکسین، دوسری بار دے دی کووی شیلڈ، ہو گئی ایسی حالت

شخص کے بیٹے نے بتایا کہ ویکسین لینے کے بعد جب ہمارے والد کی صحت خراب ہوئی تو ہمیں لگا کہ یہ معمول کی بات ہے اور بہت سارے لوگوں کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔ جب میں نے اپنے والد کے دونوں حفاظتی ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ دیکھے تو میرے ہوش اڑ گئے

  • Share this:
بڑی لاپرواہی! بزرگ شخص کو پہلے دی گئی کو ویکسین، دوسری بار دے دی کووی شیلڈ، ہو گئی ایسی حالت
شخص کے بیٹے نے بتایا کہ ویکسین لینے کے بعد جب ہمارے والد کی صحت خراب ہوئی تو ہمیں لگا کہ یہ معمول کی بات ہے اور بہت سارے لوگوں کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔ جب میں نے اپنے والد کے دونوں حفاظتی ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ دیکھے تو میرے ہوش اڑ گئے

جالنہ ضلع کے کھنڈوی گاؤں کے مکین 72 سالہ دتاتریہ واگھمارے نے 22 مارچ کو ویکسین کی پہلی خوراک لی جو کو ویکسین تھی۔ وہیں 30 اپریل کو انہیں دوسری خوراک سریشتی گاؤں کے ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر میں دی گئی تھی جو کوویشیلڈ تھی۔ بزرگ کے باہل خانہ کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک لینے کے بعد سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ انہیں بخاراور جسم پر دانے آ گئے ہیں۔ اس واقعے کو لیکر وزیر صحت راجیش ٹوپے کے آبائی وطن میں آنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ فی الحال سرکاری افسران بزرگ کی صحت پر نظر ر کھے ہو ئے ہیں۔ معمول کے مطابق ان کاچیک اب کیا جارہا ہے۔


واضح رہے کہ ملک میں اب تک اس طرح کا کوئی دوسرا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ایسی صورت میں بزرگ کے جسم پر مختلف ویکسینوں کا کیا رد عمل ہوگا۔ یہ کسی کو پتہ نہیں تھا۔ بزرگ کےاہل خانہ کےناہل خانہ نے سوال اٹھایا کہ اگر اس سے ان کی جان چلی جاتی تو کون ذمہ دار ہوتا۔ واگھمارےکے بیٹے دیگمبر نے بتایا کہ دوسری خوراک لینے کے بعد ان کے والد کے جسم پر دانے ہلکا بخار اور انجایٹی کی شکایت ہو رہی ہے۔ انہیں دوا دی گئی ہے، فی الحال انہیں آرام ہے۔




دیگمبر نے کہا کہ ویکسین لینے کے بعد جب ہمارے والد کی صحت خراب ہوئی تو ہمیں لگا کہ یہ معمول کی بات ہے اور بہت سارے لوگوں کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔ جب میں نے اپنے والد کے دونوں حفاظتی ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ دیکھے تو میرے ہوش اڑ گئے جیسے ہی افسران کو اس کا علم ہوا تو ایک ٹیم واگھمارے کی چیک اپ کے لئے ان کے گھر پہنچی۔



واضح رہے کہ واگھمارے دل کے مریض ہیں اور کچھ سال قبل ان کی بائی پاس سرجری ہوچکی ہے۔ اورنگ آباد ڈویژن کے ہیلتھ ڈپٹی ڈائریکٹر سوپنل لالے نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ بقول ان کے جالنہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ بزرگ کی صحت مستحکم ہے . انہیں مزید کوئی پریشانی نہیں ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 14, 2021 07:16 AM IST