ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے لڑنے میں پوری طرح کارگر ہے ویکسین : وزارت صحت

Coronavirus New Strain: مرکزی وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ برطانیہ میں پایا گیا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین 60 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے ۔ حالانکہ کورونا وائرس کے خلاف بن رہے ٹیکے اس سے لڑنے کیلئے پوری طرح سے اہل ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 29, 2020 10:02 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے لڑنے میں پوری طرح کارگر ہے ویکسین : وزارت صحت
کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے لڑنے میں پوری طرح کارگر ہے ویکسین : وزارت صحت۔ علامتی تصویر ۔

مرکزی حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر وجے راگھون نے منگل کو یقینی دہانی دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسن برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا کی نئی شکل کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوگی اور اس سلسلے میں ابھی تشویش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی آج ہوئی باقاعدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے جو کورونا ویکسن ملک میں یا غیر ملک میں پائپ لائن میں ہیں،وہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا کی نئی شکل سے بچاؤ نہیں کر پائے گی۔


پروفیسر راگھون نے کہا کہ زیادہ تر ویکسن وائرس کے اوپر کے اسپائک پروٹین کو ہدف بناتے ہیں اور کورونا وائرس کی اس نئی شکل کے اسپائک پروٹین میں تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا موجودہ کورونا ویکسن یا جو پائپ لائن میں ہیں،وہ اس نئی اس شکل کے خلاف کام کر پائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کہ ویکسن لیکن ہماری بیماریوں سے لڑنے کی قوت کو مضبوط کرتی ہے،جس سے بڑی سطح پر اینٹی بائوٹیز تعمیر ہوتی ہے۔یہ اینٹی باڈیز نئی شکل کے خلاف کام کرنے کےلئے مناسب ہے۔


ملک میں پچھلے چھ ماہ کے بعد کورونا انفیکشن کے زیر علاج معاملے اب 2.7 لاکھ سے کم رہ گئے ہیں اور ان میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کی مکمل پازیٹویٹی شرح 6.02 فیصد ہے اور پچھلے ہفتے یہ شرح 2.25 فیصد تھی۔


انہوں نے بتایا کہ پچھلے چھ ماہ کے بعد اب ہر دن کورونا انفیکشن کے نئے معاملے 1700 سے بھی کم درج کئے جارہے ہیں اور اسی مدت میں کورونا سے ہونے والی اموات گھٹ کر 300 سے کم رہ گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ فی دس لاکھ کی آبادی میں کورونا کے معاملوں میں دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں ہندوستان کی حالت کافی بہتر ہے اور ہندوستان میں فی دس لاکھ کی آبادی میں کورونا کے معاملے 7408 ہیں جبکہ روس میں 21,091، برطانیہ میں 33,708 ،اٹلی 33,867 ،برازیل 35,123 ، فرانس 38,550 اور امریکہ میں 56,879 معاملے فی دس لاکھ کی آبادی میں پائے جارہے ہیں۔

فی دس لاکھ کی آبادی میں کورونا سے ہونے والی اموات میں بھی ہندوستان کی حالت کافی اچھی ہےاور یہاں 107 اموات فی دس لاکھ کی آبادی میں درج کی گئی ہے جبکہ فرانس میں یہ اعدادو شمار 955،روس میں 378 ،برازیل میں 879، امریکہ میں 994 اور اٹلی میں 1189 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ دنیا کے کئی ملکوں میں فی دس لاکھ کی آبادی کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ، لیکن ہندوستان میں حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔ ملک میں فی دس لاکھ کی آبادی میں 194،ترکی میں 1241 ،برازیل میں 3499 ،روس میں 3778،جرمنی میں 4568 اور امریکہ میں 23321 معاملے پائے گئے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 29, 2020 10:02 PM IST