کورونا وائرس وبا کا بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں کورونا سے متاثر اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہی جا رہا ہے۔ کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری بھی جاری ہے۔ کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے درمیان یونیسف UNICEF نے کہا ہے کہ ٹیکے ہمیں پولیون کی طرح دیگر وائرس سے بھی بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
یونیسف نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکے ہمیں پولیوں کی طرح دیگر وائرس سے بھی بچانے میں مدد کرتے رہے ہیں۔ پولیو کی طرح پوری دنیا کو دیگر وائرس سے بھی بچا سکتی ہے ویکسین
غور طلب ہے کہ 1950 میں پولیو کے خلاف دو ٹیکے بنانے میں کامیابی ملی اور تبھی سے سبھی ملک عالمی سطح پر پولیس کے خلاف ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ تبھی بچوں کو پولیو کی خوراک دی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان ٹیکوں اور ہرڈ امیونٹی سے پولیو ختل ہو رہا ہے۔ اب تقریبا پوری دنیا سے پولیو ختم ہو گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔