ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کو کریں گے خطاب، لاک ڈاؤن کو بڑھانے پر کر سکتے ہیں بات

وزیراعظم مودی نے گزشتہ 24 مارچ کو ہم وطنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کورونا وبا ءسے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں 21 دن کی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

  • Share this:
وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کو کریں گے خطاب، لاک ڈاؤن کو بڑھانے پر کر سکتے ہیں بات
وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی(Narendra Modi)  آج صبح 10 بجے ملک کو خطاب (Address To The Nation)  کریں گے۔ کوروناوائرس (Coronavirus) کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ کئے گئے 21 دن لاک ڈاؤن (Lockdown In India) کی مدت منگل  یعنی 15 اپریل کو ختم ہونے جارہی ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس کو بڑھانے کو لیکر بات کرسکتے ہیں۔


پیر کے روز وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ، 'وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل 2020 کو صبح 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔' گزشتہ ماہ ، وزیر اعظم نے 19 مارچ اور 24 مارچ کو قوم سے خطاب کیاتھا۔ اس سے قبل  پی ایم مودی نے 19 مارچ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئےعزم اور صبر سے کام لینے کی درخواست کی تھی اور اتوار 22 مارچ کو ایک روزہ 'جنتا کرفیو' کا بھی اعلان کیا تھا۔ کورونا وبا ءکے پیش نظر پی ایم مودی کا قوم کے نام یہ چوتھا خطاب ہوگا۔


وزیراعظم مودی نے گزشتہ 24 مارچ کو ہم وطنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کورونا وبا ءسے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں 21 دن کی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ یہ مدت آج ہی ختم ہونی ہے۔یاد رہے کہ پی ایم مودی نے گزشتہ ہفتہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کے سلسل میں تقریبا تقریباً اتفاق ہوگیا تھا۔


وزیر اعظم ملک کے باشندوں کو اس رضامندی کی بنیاد پر کورونا سے لڑنے کے لئے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے یا نہ بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اس اجلاس کے بعد کچھ رایاستوں نے اپنے یہاں لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔اس سے پہلے پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں بھی پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ
First published: Apr 14, 2020 07:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading