ہوم » نیوز » وطن نامہ

Delhi Lockdown Extension:دہلی لاک ڈاؤن میں 24 مئی تک کی توسیع، رہیں گی یہ پابندیاں

دہلی کی اروند کیجریوال حکومت (Arvind kejriwal Government)نے ایک بار پھر دہلی میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
Delhi Lockdown Extension:دہلی لاک ڈاؤن میں 24 مئی تک کی توسیع، رہیں گی یہ پابندیاں
دہلی کی اروند کیجریوال حکومت (Arvind kejriwal Government)نے ایک بار پھر دہلی میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کی اروند کیجریوال حکومت  (Arvind kejriwal Government)نے ایک بار پھر دہلی میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے ، جو 24 مئی کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گی۔ اس سلسلے میں  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، 'دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کو اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک بڑھایا جارہا ہے۔

نئی دہلی، 16مئی (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں 362437 افراد نے وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 83.83 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناء ، 17 لاکھ 33 ہزار 232 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 164 افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔


اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 326098 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 907 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 31091 سے کم ہوکر 36 لاکھ 73 ہزار 802 ہوگئی ہے۔




اس دوران 4077 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 270284 ہوگئی ہے۔  ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح 15.07 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔ مہاراشٹرا میں ، سرگرم معاملات کی تعداد 25185 کم ہوکر 496498 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 59073 مریضوں کی شفایابی کے بعدٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 4767053 ہوگئی ہے ، جبکہ 960 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 80512 ہوگئی ہے۔

اس دوران ، کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد 3142 بڑھ کر 445692 ہوگئی اور 29442 مریضوں کی شفایابی کے سبب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1666232 ہوگئی ، جبکہ مزید 96 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 6339 ہوگئی۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 16, 2021 01:01 PM IST