உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈوبا و اومیکرون خطرے کے پیش نظر بڑھ سکتی ہیں یوپی میں پابندیاں، جانیں کیا۔کیا ہوسکتا ہے بند

    Weekend curfew strict restrictions may be implemented in UP: ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اتر پردیش میں سنیما ہال، مال، سوئمنگ پول، جم اور پارک بند ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ اس پر فیصلہ آج کی اہم میٹنگ (CM Yogi Meeting on Corona) میں کیا جائے گا۔

    • Share this:
      لکھنؤ: اتر پردیش (Uttar Pradesh News) میں اومیکرون (Omicron) کے خطرے اور کورونا وائرس(Corona in UP) کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مزید پابندیاں بڑھ سکتی ہیں۔ انتخابی ریاست اتر پردیش میں کورونا دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کی بھیانک رفتار کو دیکھتے ہوئے سختی پھر بڑھے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اتر پردیش میں سنیما ہال، مال، سوئمنگ پول، جم اور پارک بند ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ اس پر فیصلہ آج کی اہم میٹنگ (CM Yogi Meeting on Corona) میں کیا جائے گا۔ یہی نہیں دہلی اور پنجاب میں ویکینڈ کرفیو کے اعلان کے بعد اتر پردیش میں بھی ویک اینڈ کرفیو کی بو سگبگاہٹ تیز ہو گئی ہے۔

      ذرائع کا ماننا ہے کہ جس طرح سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا ہے، ایسے میں ویکینڈ کرفیو Weekend curfew کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن چونکہ Weekend پر ہی پی ایم مودی کی انتخابی ریلی ہے، اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ Weekend curfew کو لے کر یوگی حکومت کا حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے۔ فی الحال، یوپی میں صرف رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو ہے۔ لیکن آج کی میٹنگ کے بعد اس کی مدت بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ آج رات ہونے والی میٹنگ میں درج ذیل نکات پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔

      کن چیزوں پر پابندی ہوگی؟
      چڑیا گھر اور یادگاری مقامات پر پابندیاں
      سنیما ہال، مالز، کلب، جم، سوئمنگ پولز پر پابندی
      - مذہبی مقامات پر پابندی
      - تعلیمی اداروں پر پابندی
      اسپتال میں جنرل او پی ڈی پر پابندی

      اہم بات یہ ہے کہ کورونا کے نئے ویرینئٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے یوپی کی یوگی حکومت الرٹ موڈ پر ہے۔ اتر پردیش میں 25 دسمبر سے رات کا کرفیو نافذ ہے، تاکہ کورونا ریاست میں تباہی نہ مچائے۔ اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔ اس وقت یوپی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں آج تقریباً 40 طبی عملہ کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: