ہوم » نیوز » عالمی منظر

دوا ملتے ہی امریکہ کا بدلا رخ! وائٹ ہاوس نے وزیر اعظم مودی کو کیا ان فالو

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت دونوں ملکوں کے درمیان اس دوا کو لے کر بات چیت چل رہی تھی اس وقت وائٹ ہاوس کے ٹوئٹر ہینڈل نے کئی ہندوستانی ٹوئیٹر ہینڈل کو فالو کیا تھا۔

  • Share this:
دوا ملتے ہی امریکہ کا بدلا رخ! وائٹ ہاوس نے وزیر اعظم مودی کو کیا ان فالو
ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ چین  (China) سے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس (Coronavirus)  سے نجات پانے کے لئے امریکہ نے پہلے ہندوستان سے ہائیڈروکسی کلوروکین (Hydroxychloroquine medicine) دوا مانگی۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان نے جب آگے بڑھ کر امریکہ کو دوا بھیج دی، اس کے بعد سے وہائٹ ہاوس (White House) کا رخ ہی بدل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان سے ہائیڈروکسی کلوروکین دوا مانگنے کے دوران وہائٹ ہاوس نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) سمیت چھ ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کرنا شروع کیا تھا۔ دوا ملنے کے کچھ دنوں کے بعد ہی ایک بار پھر وائٹ ہاوس نے ان سبھی ٹوئٹر ہینڈل کو ان فالو کر دیا ہے۔


سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان میں تیار یہ دوا کورونا سے لڑنے میں اہل ہے اور وائرس کا اثر تیزی سے ختم کر دیتی ہے۔ اس کے بعد سے دنیا بھر کے ملکوں میں اس دوا کی مانگ بڑھ گئی۔ اس دوا کو مانگنے کے لئے خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت دونوں ملکوں کے درمیان اس دوا کو لے کر بات چیت چل رہی تھی اس وقت وائٹ ہاوس کے ٹوئٹر ہینڈل نے کئی ہندوستانی ٹوئیٹر ہینڈل کو فالو کیا تھا۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی تھی ، کہا تھا ۔آپ انسانیت کی مد د کررہے ہیں: فائل فوٹو


وائٹ ہاوس نے ہندوستان کے جن ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کیا تھا، ان میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعظم دفتر، راشٹرپتی بھون، امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانہ اور ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ہندوستان میں امریکہ کے سفیر کین جسٹر کو بھی فالو کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اب ان سبھی ہینڈل کو ایک بار پھر ان فالو کر دیا گیا ہے۔
First published: Apr 29, 2020 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading