உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالمی ادارہ صحت نے جی20 ممالک سے مانگے پیسے، کہا! نہیں ملے تو کورونا سے ہو سکتی ہیں 50 لاکھ اموات

    ڈبلیو ایچ او  WHO کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریئس  (Tedros Adhanom Ghebreyesus)  نے دو ٹوک الفاظ میں جی 20 ممالک سے کہا کہ آپ کو لیڈر شہ ظاہر کرتے ہوئے ہماری مدد کرنی چاہئے  اور فنڈز جاری کرنا چاہئے۔

    • Share this:
      عالمی ادارہ صحت (World Health Organization) نے جمعرات کو کہا کہ اسے کووڈ 19  (Covid Plan)  کے خاتمے کے لیے اگلے 12 مہینوں میں 23.4 بلین ڈالر ($23.4 Billion)  کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او  WHO کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریئس  (Tedros Adhanom Ghebreyesus)  نے دو ٹوک الفاظ میں جی 20 ممالک سے کہا کہ آپ کو لیڈر شہ ظاہر کرتے ہوئے ہماری مدد کرنی چاہئے  اور فنڈز جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب ممالک کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ G20 ممالک کا اجلاس اس ہفتے کے آخر میں اٹلی کے شہر روم (Rome),  میں ہوگا۔

      ڈبلیو ایچ او  WHO کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریئس  (Tedros Adhanom Ghebreyesus)  نے کہا، “ہمیں کورونا ویکسین، ٹیسٹنگ اور علاج کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ اس سے مستقبل میں تقریباً 50 لاکھ اموات کو روکا جا سکتا ہے۔ G20 ممالک کے پاس اس وبائی مرض کے خلاف کارروائی کرنے کی سیاسی اور معاشی صلاحیتیں ہیں۔ ہم ایک نازک لمحے میں ہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے فیصلہ کن قیادت کی ضرورت ہے۔" ڈبلیو ایچ او کی زیر قیادت COVID ٹولز ایکسلریٹر تک رسائی کا مقصد وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے آلات تیار کرنا، خریدنا اور تقسیم کرنا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ 23.4 بلین ڈالر کا فنڈ دنیا کے ٹریلین ڈالر کے معاشی نقصانات سے بہت کم ہے۔

      اب کام کرنے کا وقت ہے: ڈبلیو ایچ او
      ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا، "ہم سب کے لیے عالمی صحت کی حفاظت کے لیے اے سی ٹی ایکسلیٹر ACT-Accelerator  کی فنڈنگ ​​ضروری ہے۔ اب کام کرنے کا وقت ہے۔ ابھی تک صرف 0.4% ٹیسٹ اور 0.5% ویکسین کی خوراک کا استعمال کم آمدنی والے ممالک میں کیا گیا ہے جو دنیا کی آبادی کا 9% ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کا منصوبہ  ACT-A  کو غیرب ممالک کو ٹارگیٹ بنانا ہے۔

      جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ یہ inequality افریقی براعظم میں زیادہ نظر آتی ہے جہاں صرف 8 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک ملی ہے۔ 54 میں سے صرف 5 افریقی ممالک کو  ڈبلیو ایچ او کے سال کے آخر تک اپنی 40 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگانے کے ہدف کو پورا کرنے کا امکان ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: