یوپی حکومت کے کام کی WHO نے کی تعریف، کہا کوروناوائرس سے لڑائی کا طریقہ یوپی حکومت سے سیکھیں دوسری ریاستیں
ڈبلیو ایچ او (WHO) کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب دہلی حکومت (Delhi Government) یہ الزام لگا رہی ہے کہ یو پی میں کورونا کا ٹیسٹ (coronavirus test) نہیں ہورہے ہیں اور وہ دہلی آکر کووڈ19 ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Nov 17, 2020 07:32 PM IST

Covid-19
کورونا وائرس سے (COVID-19) بچاؤ کے لئے اترپردیش حکومت (UP Government) کی جانب سے ترتیب دی گئی حکمت عملی کو عالمی ادارہ صحت تنظیم (WHO) نے قابل تعریف بتایا ہے۔ ڈبلیو ایچ او (World Health Organization) کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش حکومت نے کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آئے 93 فیصدی افراد کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کر کے کورونا کی رفتار پر قابو پال لیا ہے۔ کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے یوپی حکومت نے جو کانٹیکٹ ٹریسنگ کی حکمت عملی اپنا ئی ہے وہ دوسری ریاستوں کے لئے مثال بن سکتی ہے۔ ریاست کے تمام لوگوں کے اس تعاون کو سراہتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا میں یہ رپورٹ پیش کی ہے۔ قابل غور ہے کہ ڈبلیو ایچ او (WHO) کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب دہلی حکومت (Delhi Government) یہ الزام لگا رہی ہے کہ یو پی میں کورونا کا ٹیسٹ (coronavirus test) نہیں ہورہے ہیں اور وہ دہلی آکر کووڈ19 ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔
یوپی میں کورونا وائرس کے 474054 کیس
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) کی پہل پر محکمہ صحت کی جانب سے کورونا انفکشن کی روک تھام کے لئے ابتدا سے ہی ٹھوس اقدام کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوپی میں کورونا وائرس (COVID-19) کے 474054 ایکٹو مریض ہیں۔ ملک کی آبادی کے حساب سے سب سے بڑا صوبہ ہونے کے بعد کووڈ۔19 انفیکشن کو روکنے کے لئے یوپی حکومت نے جو اقدام کئے ہیں وہ قابل تعریف اور دوسری ریاستوں کے لئے ترغیب کا باعث ہیں۔
یوپی حکومت کی ریاستی نگرانی افسر ڈاکٹر وکاسیندو اگروال کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پورے یوپی میں 70000 سے زیادہ ہیلتھ ورکرس فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔ جو اس بیماری سے متاثر مریضوں تک پہنچ رہے ہیں۔
یوپی حکومت نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر کووڈ۔19 انفیکشن کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر کنٹیکٹ ٹریسنگ کی کاروائی کا آغاز کیا ۔ یوپی حکومت کے نیشنل پبلک ہیلتھ مانیٹرنگ پروجیکٹ نے عالمی صحت تنظیم کے ساتھ مل کر کووڈ -1ڈبلیو ایچ او (WHO) کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب دہلی حکومت (Delhi Government) یہ الزام لگا رہی ہے کہ یو پی میں کورونا کا ٹیسٹ (coronavirus test) نہیں ہورہے ہیں اور وہ دہلی آکر کووڈ19 ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔ 9 کی روک تھام کے لئے یوپی کے 75 اضلاع میں 800 طبی افسران کی تعیناتی کی جنہوں نے یکم تک 14 اگست تک 58 ہزار افراد کی جانچ کی۔