ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ادار پونہ والا نے پوچھا : کیا حکومت کے پاس کورونا ویکسین پر خرچ کرنے کیلئے 80 ہزار کروڑ روپے ہیں ؟

پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونہ والا نے ٹویٹ کرکے حکومت سے پوچھا ہے کہ آیا حکومت ہند کے پاس کورونا ٹیکہ کے لیے آئندہ سال تک 80000 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 26, 2020 09:20 PM IST
  • Share this:
ادار پونہ والا نے پوچھا : کیا حکومت کے پاس کورونا ویکسین پر خرچ کرنے کیلئے 80 ہزار کروڑ روپے ہیں ؟
ادار پونہ والا نے پوچھا : کیا حکومت کے پاس کورونا ویکسین پر خرچ کرنے کیلئے 80 ہزار کروڑ روپے ہیں ؟ (AP)

پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ادار پونہ والا کا خیال ہے کہ مرکزی حکومت کو آئندہ سال تک کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری اور مفت تقسیم کے لئے 80000 کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی ۔ ادار پونہ والا نے ٹویٹ کرکے حکومت سے پوچھا کہ آیا حکومت ہند کے پاس کورونا ٹیکہ کے لیے آئندہ سال تک 80000 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے ۔ کیوں کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کو ہندوستان میں سب کے لئے مفت کورونا ویکسین کی خریداری اور تقسیم میں اتنی رقم خرچ کرنی پڑے گی ۔ یہ ایک چیلنج ہے جس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ سوال اس لئے پوچھا کیونکہ ہمیں ویکسین کی خریداری اور تقسیم کے واسطے ویکسین بنانے والوں کے لیے منصوبہ بنانے اور ہدایت دینے کی ضرورت ہے۔



واضح رہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی اسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے فیز II اور فیز III کے ٹرائل کررہی ہے۔ اس ٹرائل کو کچھ وقت کے لئے روک دیا گیا تھا جب برطانیہ میں ایک رضاکار مریض کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ہندوستان میں ویکسین کی جانچ کے علاوہ سیرم انسٹی ٹیوٹ اس کی ایک ارب خوراکیں بھی تیار کرے گی ۔

اس کے علاوہ  سیرم انسٹی ٹیوٹ نوووایکس کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کے مرحلہ III کا تجربہ اکتوبر میں شروع کرنے والی ہے ۔ کمپنی اس ویکسین کی ایک ارب خوراکیں بھی تیار کرے گی ۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ اپنی کورونا ویکسین بھی تیار کر رہی ہے، جو پری کلینیکل مرحلے میں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 26, 2020 09:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading