ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Corona Vaccine:آجDCGIکی جانب سےکیاجائیگا اہم اعلان،11بجے ہوگاپریس کانفرنس کا انعقاد

مرکزی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ ڈی سی جی آئی کی جانب سے آج کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیاجاسکتا ہے۔ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے بھی صبح 11 بجے اس کے لئے پریس کانفرنس طلب کی ہے۔

  • Share this:
Corona Vaccine:آجDCGIکی جانب سےکیاجائیگا اہم اعلان،11بجے ہوگاپریس کانفرنس کا انعقاد
ڈی سی جی آئی کی جانب سے آج کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیاجاسکتا ہے

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ویکسین (Corona Vaccine)کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز ہوگئے ہیں۔ ایک جنوری کو ، جہاں ہندوستان میں پہلے کورونا ویکسین 'کوویشیلڈ' کی متعلق اہم فیصلہ لیاگیا۔ وہیں دوسرے دن ، ہندوستان میں ' بنائی گئی دی کوواکسین' کو منظوری ملتی نظر آرہی ہے۔ اب سال کے تیسرے دن ، کورونا ویکسین کے بارے میں ایک بڑا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ ڈی سی جی آئی کی جانب سے آج کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیاجاسکتا ہے۔ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے بھی صبح 11 بجے اس کے لئے پریس کانفرنس طلب کی ہے۔


کوویڈ 19 پر قابوپانے کے لیےتیار کی گئی'کوواسین' کے ہنگامی استعمال کے لئے کچھ پابندیوں کے ساتھ منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ جمعہ کے روز COVID-19 پر سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (Central Drugs Standard Control Organisation) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (SEC) نے بھی ہندوستان میں آکسفورڈ میں اینٹی کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری کی سفارش کی تھی۔ ایس ای سی کی سفارش کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا کی پہلی ویکسین کا راستہ بھی صاف ہوگیا۔



مرکزی وزارت صحت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرز کنٹرول آرگنائزیشن کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے ہندوستان میں سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کو کوویشیلڈ کے ہنگامی طور پر استعمال کے لئے اجازت دینے کی سفارش کی ہے ۔جسے کئی ریگولیٹری شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ ہم آپ کو بتادیں کہ کوواکسن کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کونسل نے بھارت بائیوٹیک کے تعاون سے تیار کیا ہے۔


ہفتہ کو مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ہندوستان شاید اکیلا ملک ہوگا، جو چار ویکسین کے ساتھ تیار ہے۔ ہندوستان میں فی الحال تین ویکسین امیدوار - آکسفورڈ- ایسٹرازینیکا (Oxford-AstraZeneca)، فائزر (Pfizer) اور ہندوستان بایو ٹیک کی ویکسین کی پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ پرکاش جاویڈیکر نے اشارے دیئے ہیں کہ ایک سے زیادہ ویکسین امیدواروں کو ایمرجنسی منظوری مل سکتی ہے۔ وہیں، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں مفت ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویکسین کو لے کر پھیل رہی افواہوں سے بھی بچنے کی اپیل کی ہے۔ ہفتہ کو دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال پہنچے مرکزی وزیر نے کہا کہ محفوظ اور موثر ویکسین ہماری ترجیحات ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 03, 2021 08:45 AM IST