ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا سے نجات تک خواتین حاملہ ہونے سے گریز کریں: مصر

وزارت صحت کے مطابق حمل خواتین میں کمزوری اور ان کے مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس سے حاملہ خواتین بری طرح وائرس کا شکار بن سکتی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2020 02:46 PM IST
  • Share this:
کورونا سے نجات تک خواتین حاملہ ہونے سے گریز کریں: مصر
وزارت صحت کے مطابق حمل خواتین میں کمزوری اور ان کے مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس سے حاملہ خواتین بری طرح وائرس کا شکار بن سکتی ہیں۔

قاہرہ۔ کورونا وائرس (کووڈ ۱۹) سے جب تک نجات نہیں مل جاتی خواتین حاملہ ہونے سے گریز کریں۔ یہ مشورہ مصر کی وزارت صحت نے دیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران خواتین کا حمل سے گریز کرنا اس لیے ضروری ہے کہ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس سے متاثرہ ماحول میں خون کے جمنے کا متعلقہ عمل بیضہ دانی اور بچے کے غذائی نظام دونوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ یہ اطلاع عرب نیوز نے دی ہے۔


وزارت صحت کے مطابق حمل خواتین میں کمزوری اور ان کے مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس سے حاملہ خواتین بری طرح وائرس کا شکار بن سکتی ہیں۔ وزارت صحت نے خواتین کو عارضی طور پر احتیاط اور مانع حمل اشیاء استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور حمل کے دوران خواتین کو متحرک، پرسکون اور زیادہ سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔


ایکسرسائز کے لیے واک کو سب سے بہترین حل بتایا جاتا ہے لیکن وزارت نے کہا ہے کہ حمل کے دوران وبا سے محفوظ رہنے کیلئے ایکسرسائز یا کسی بھی غیر ضروری کام کی وجہ سے خواتین گھروں سے باہر نہ نکلیں۔


دریں اثنا مصر میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2872 ہوگئی ہے۔ منگل کے روز مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 1566 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 66،754 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، کورونا سے متاثرہ 412 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ وزارت کے مطابق اب تک ملک میں 17،951 افراد اس وبا سے مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں۔
First published: Jun 30, 2020 02:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading