ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان پر بڑا الزام: کورونا وائرس کے مریضوں کو پاک مقبوضہ کشمیر میں شفٹ کر رہا ہے پاکستان

یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ترجمان ناصر نے الزام لگایا کہ دنیا بھر کے ملک اس وبا (Epidemic) سے نمٹنے کیلئے جی جان لگائے ہوئے ہیں۔ وہیں پاکستان اس کے ذریعے بھی قرض معافی اور بین الاقوامی امداد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دم سنجیدہ نہی جبکہ کورونا نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس سے نمٹنے میں اٹلی ، جرمنی ، فرانس اور اسپین جیسے جدید طبی سہولیات والے ممالک بھی اس سے نمٹنے کیلئے صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

  • Share this:

اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 900 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کوارنٹائن کیمپوں کی بری حالت اور ڈاکٹروں کو ماسک ، دستانے نہیں ملنے کی وجہ سے پہلے ہی عمران خان حکامت (Imran Khan) تنقید کا شکار ہے۔ ایسی صورتحال میںکورونا کے مریضوں کوپی او کے (پاکستان مقبوضہ کشمیر pok) شفٹ کرنے کے منصوبے پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

پاک مقبوضہ کشمیر (pok)کے (Political activist) ناصر عزیز نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان حکومت پنجاب اورسندھ کے کرونا سے متاثر مریضوں کو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے شہر میرپور میں شفٹ کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان جان بوجھ کر ملک میں کورونا پھیلنے دے رہا ہےجس سے بین الاقوامی امدادحاصل کر سکے۔

یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ترجمان ناصر نے الزام لگایا کہ دنیا بھر کے ملک اس وبا (Epidemic)  سے نمٹنے کیلئے جی جان لگائے ہوئے ہیں۔ وہیں پاکستان اس کے ذریعے بھی قرض معافی اور بین الاقوامی امداد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دم سنجیدہ نہی جبکہ کورونا نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس سے نمٹنے میں  اٹلی ، جرمنی ، فرانس اور اسپین جیسے جدید طبی سہولیات والے ممالک بھی اس سے نمٹنے کیلئے صلاحیت  نہیں رکھتے ہیں۔

ناصر نے الزام لگایا کہ عمران حکومت ایک سازش کے تحت ملک بھر کے تمام کورونا مریضوں کو پی او کے شہر میر پور شہر میں شفٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کورونا کے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پی او کے میں ابھی تک صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔ یہاں کے اسپتالوں میں نہ تو لیبارٹری(Laboratory) ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر اور نہ ہی دیگر اسٹاف اتنی مقدار میں ہے۔ جبکہ اس کے برعکس لاہور ، اسلام آباد اور کراچی میں عالمی معیار کے اسپتال موجود ہیں لیکن پھر بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو یہاں لانے کا مطلب سمجھ نہیں آرہا۔ ناصر نے بتایا کہ پی او کے کے لوگوں نے بھی اس کے خلاف مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔
First published: Mar 25, 2020 12:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading