ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا وبا کے ختم ہونے کا خواب دیکھنے کی شروعات کر سکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

وبا کے موضوع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے آگاہ کیا ہے کہ وائرس کو روکا جا سکتا ہے لیکن ' آگے کا راستہ اب بھی غیر یقینی سے بھرا ہوا ہے'۔

  • Share this:
دنیا وبا کے ختم ہونے کا خواب دیکھنے کی شروعات کر سکتی ہے: ڈبلیو ایچ او
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈونوم گیبریس کی فائل فوٹو

نیویارک۔ عالمی صحت تنظیم نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس ٹیکے (Corona Virus Vaccine) کے ٹیسٹوں (Vaccine Trials) کے اچھے نتائج کا مطلب ہے کہ ' دنیا وبا کے ختم ہونے کی امید کر سکتی ہے'۔ وبا کے موضوع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے آگاہ کیا ہے کہ وائرس کو روکا جا سکتا ہے لیکن ' آگے کا راستہ اب بھی غیر یقینی سے بھرا ہوا ہے'۔


حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشحال اور طاقتور ملکوں کو غریب اور محروم طبقوں کو ' ٹیکے کی بھگدڑ' میں کچلنا نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وبا نے انسانیت کی ' عظیم اور سب سے خراب' شکل بھی دکھائی ہے۔ وہ وبا کے دور میں ایک دوسرے کے تئیں دگھائی گئی نرمی، اتحاد اور سائنس اور اختراع میں ترقی کا حوالہ دینے کے ساتھ ہی دل کو دکھا دینے والے ذاتی مفاد، الزام اور جوابی الزام اور تقسیم کا ذکر کر رہے تھے۔


موجودہ وقت میں معاملوں کے بڑھنے اور موت کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیڈروس نے ملکوں کا نام لئے بغیر کہا کہ ' جہاں سائنس سازشی تھیوری میں دب گئی اور اتحاد کی جگہ تقسیم کرنے والے خیالات، ذاتی مفاد نے لے لیا وہاں وائرس نے اپنی جگہ بنا لی اور اس کا پھیلاو ہونے لگا'۔ انہوں نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ ٹیکہ ان بحرانوں کو دور نہیں کرتا ہے کہ جو جڑ میں بیٹھے ہیں جیسے کہ بھوک، غریبی، غیر برابری اور ماحولیاتی تبدیلی۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے ختم ہونے کے بعد اس سے نمٹا جائے۔


انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کا ' اے سی ٹی۔ ایکسلیریٹر پروگرام خطرے میں ہے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ ٹیکے کی فوری طور پر بڑے پیمانے پر خرید اور تقسیم کے زمینی کام کے لئے 4.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اس کے بعد 2021 کے لئے 23.9 ارب کی ضرورت ہو گی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 05, 2020 02:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading