ہوم » نیوز » عالمی منظر

 کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو فالو کررہی ہے عمران حکومت

کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے عمران خان حکومت جو فیصلہ لے رہی ہے ا ن میں کافی حد تک مودی حکومت (Narendra Modi) کی جھلک نظر آرہی ہے۔ ایک نئے فیصلے میں عمران حکومت نے ہندستان سے سیکھ لیکر ملک کی ٹرینوں میں آئیسولیشن وارڈ بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔

  • Share this:
 کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو فالو کررہی ہے عمران حکومت
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

پاکستان میں ہر دن کوروناوائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک کوروناوائرس کے 1717 کیس سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ 21 لوگوں کی اس سے موت ہوگئی ہے۔ حالانکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے عمران خان حکومت جو فیصلہ لے رہی ہے ا ن میں کافی حد تک مودی حکومت (Narendra Modi)  کی جھلک نظر آرہی ہے۔ ایک نئے فیصلے میں عمران حکومت نے ہندستان سے سیکھ لیکر ملک کی ٹرینوں میں آئیسولیشن وارڈ بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔

'ڈان' میں چھپی خبر کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے مد نظر ٹرین سروس فی الحال غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ہے۔ ایسے میں ٹرین میں موجود اےسی کوچ اور بزنس کلاس کے ڈبوں کو اب آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے ان ڈبوں میں 200 آئیسولیشن بیڈ بنانے پر کام بھی شروع کردیاہے۔ پاکستان کے وزیر ریل شیخ راشد نے پیر کو بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر یہ آئیسولیشن وارڈ بنانےکا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔


شیخ راشد نے بتایا کہ اس وقت 220 کوچز کوآئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا جارہا ہے اور انہیں ایسا بنایا جارہا ہے تاکہ ضرورت کے وقت انہیں کہیں بھی لے جایا جاسکے۔  فی الحال راولپنڈی ، پشاور ، لاہور ، کراچی ، کویٹہ ، سکر اور ملتان میں کام شروع ہوچکا ہے۔  ان تمام موبائل آیسولیشن وارڈوں میں وینٹیلیٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔  ان سب کا انتظام پاکستان ریلوے نے کیا ہے ، حالانکہ اس کے لئے اسٹاف کو ملک کے بڑے اسپتالوں سے بلوایا جائے گا۔  وزیر ریلوے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت صرف مال گاڑیاں ہی چل رہی ہیں اور اگر انفیکشن کے معاملے سامنے آ تے رہے تو  اپریل میں مسافر ٹرینوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔

First published: Mar 31, 2020 08:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading