ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ۔19: اسرائیل کے سب سے بڑے سابق مذہبی رہنما الیاہو بخشی کی کوروناوائرس سے موت

اسپتال کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیاہو بخشی ڈورون کو کچھ دن پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کوروناوائرس Coronavirus سے متاثر تھے مگر انہیں پہلے سے کئی بیماریاں تھیں۔ اس وجہ سے ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔

  • Share this:

یروشلم۔ الیاہو بخشی ڈورون  (Eliahou Bakshi-Doron)  اسرائیل (Israel) کے سابق سربراہ جو مختلف مذاہب کے مابین تعلقات اور بات چیت کے لئے جانے جاتے ہیں ان کاکورونا وائرس سے متاثر ہونے کے چلتے یروشلم کے شیر تادیک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ بتادیں کہ ان کا علاج چل رہا تھا اور وہ کورونا وائرس پازیٹو (Coronavirus Positive)تھے۔ الیاہو بخشی کی عمر 79 سال تھی۔ 1993 اور 2003 کے درمیان اسرائیل ( Israeli rabbi) کے سربراہ ربی رہ چکے تھے۔

اسپتال کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  الیاہو بخشی ڈورون کو کچھ دن پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کوروناوائرس Coronavirus سے متاثر تھے مگر انہیں پہلے سے کئی بیماریاں تھیں۔ اس وجہ سے ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ 1941  میں یروشلم میں پیدا ہئے الیاہو بخشی ڈورون  (Eliahou Bakshi-Doron)  اسرائیل کے سربراہ ربیع منتخب کئے جانے سے پہلے 18 سال تک حیفہ کے سربراہ ربی بھی رہے۔

انہوں نے مسلم اور عیسائی رہنماؤں کے درمیان بات چیت کو بڑھاوا دیا تھا۔ مگر ایک ایسا وقت بھی آیا جب 2017 میں ، بدعنوانی اور اعتماد توڑنے کے معاملے میں ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کی وجہ سے ان کی ساکھ کو دھچکا لگا تھا۔وہیں انہوں نے 2000 میں پاپ جان 2017 پال دیوتیا سے ملاقات کی تھی۔ اس کی وجہ سے انہیں کچھ قدامت پسند ربیوں کی تنقید کا سامنابھی کرنا پڑا تھا۔

First published: Apr 13, 2020 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading