ہوم » نیوز » عالمی منظر

مسجدیں کھولنے پر بولے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، ہم آزاد ملک ہیں، جو چاہے کریں گے

پاکستان (Pakistan) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے نئے معاملے سامنے آنے کے باوجود بھی بنیاد پرست علما کے دباؤ میں آکر عمران خان(Imran khan) حکومت نے رمضان (Ramadan) کے دوران مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • Share this:
مسجدیں کھولنے پر بولے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، ہم  آزاد ملک ہیں، جو چاہے کریں گے
پاکستان (Pakistan) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے نئے معاملے سامنے آنے کے باوجود بھی بنیاد پرست علما کے دباؤ میں آکر عمران خان(Imran khan) حکومت نے رمضان (Ramadan) کے دوران مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان (Pakistan) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے نئے معاملے سامنے آنے کے باوجود بھی بنیاد پرست علما کے دباؤ میں آکر عمران خان(Imran khan) حکومت نے رمضان (Ramadan) کے دوران مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔ حالانکہ اس اجازت کے ساتھ پاکستان کے وزی اعظم عمران خا نے منگل کو انتباہ دیا کہ اگر مسجدوں میں سوشل ڈسٹینسنگ کہ پیروی نہیں کرائی گئی تو انہیں پھر سبند بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد تنقیدوں سے گھرے عمراں خان نے کہا کہ"َ ہم آزاد ملک ہیں، جو ٹھیک لگے گا وہی کریں گے"َ۔

عمران خان نے صاف کہا کہ اگر کوروناوائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سرکاری گائڈ لائنس کی اگر لوگوں نے پیروی نہیں کی تو آئیندہ رمضان کے مہینے میں مسجدوںکو بند کرنا پڑے گا۔ بتادیں کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے 9,700 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 209 لوگوں کی اس سے موت ہو گئی ہ۔ کچھ دن پہلے مسجدوں میں لوگوں کے درمیان سماجی دوری ببائے رکھنے پر سرکاری گائیڈ لائنس کی ییروی کو لیکر علما کی رضامندی ظاہر ہونے کے بعد حکومت نے رمضان کے مہینے میں مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔


حکومت اور علما میں بنی متفق رائے کے تحت 50 سے زیادہ عمر کے لوگوں، نابالغوں اور بخار سے متاثر لوگوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوگوں کو نماز کے دوران 6فٹ کی دوری بناکر رکھنی ہوگی اور ماسک بھی پہننا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے رمضان کے دوران مسجدوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ "َ ہم ایک آزاد ملک ہیں،اور اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں"َ۔

First published: Apr 22, 2020 09:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading