ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں لوٹا کورونا: ووہان میں پھر سامنے آئے كووڈ -19 کے پانچ نئے کیس، کئی افسر برخاست

ووہان میں نئے کیس سامنے آنے کے بعد حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے ایک مقامی افسر سمیت کئی لوگوں کو خراب کارکردگی کے الزام میں برخاست کر دیا ہے۔

  • Share this:
چین میں لوٹا کورونا: ووہان میں پھر سامنے آئے كووڈ -19 کے پانچ نئے کیس، کئی افسر برخاست
چین میں لوٹا کورونا: ووہان میں پھر سامنے آئے كووڈ -19 کے پانچ نئے کیس

بیجنگ۔ چین کے ووہان شہر میں ایک بار پھر کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین کی حکومت میں اتھل پتھل کا ماحول ہے۔ ووہان میں نئے کیس سامنے آنے کے بعد حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے ایک مقامی افسر سمیت کئی لوگوں کو خراب کارکردگی کے الزام میں برخاست کر دیا ہے۔


ووہان میں ہی دسمبر 2019 میں یہ وبا نمودار ہوئی تھی ۔ صوبہ ہوبئی کے ہیلتھ کمیشن نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ یہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔ تاہم ان تمام پانچوں مریضوں میں کورونا کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ اتوار کو کمشنر کی رپورٹ میں ووہان میں كووڈ -19 کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ یہ پہلا کیس ہے جب ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران شہر میں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔




صوبہ ہوبئی میں گزشتہ روز بغیر علامات والے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ صوبے میں مجموعی 615 بغیر علامات والے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اپریل کے اواخر میں چین کے ہیلتھ کمیشن کے ترجمان ایم آئی فینگ نے ووہان میں كووڈ -19 کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل ہونے والے لوگوں کی تعداد صفر ہونے پر وائرس کے خلاف جنگ میں ملی جیت کے لیے سنگ میل بتایا تھا۔ تاہم چین میں کورونا کی وجہ سے نافذ پابندیوں کو ہٹانے کے بعد سے دوسری بار کورونا کے کیس آنے شروع ہو گئے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: May 12, 2020 09:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading