ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوئیڈا سے ہٹا Corona Curfew، کل سے کھلیں گی سبھی دکانیں اور بازار، لیکن نہیں ملے گی ان میں چھوٹ

اب ضلع سے کورونا کرفیو (Corona Curfew) ہٹا لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے پیر سے تمام دکانوں اور بازاروں کو کھلنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ح

  • Share this:
نوئیڈا سے ہٹا Corona Curfew، کل سے کھلیں گی سبھی دکانیں اور بازار، لیکن نہیں ملے گی ان میں چھوٹ
اب ضلع سے کورونا کرفیو (Corona Curfew) ہٹا لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے پیر سے تمام دکانوں اور بازاروں کو کھلنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ح

نوئیڈا: ملک کی راجدھانی دہلی سے متصل یوپی کے گوتم بدھ نگر کے لئے راحت بھری خبریں سامنے آئی ہیں۔ اب ضلع سے کورونا کرفیو (Corona Curfew) ہٹا لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے پیر سے تمام دکانوں اور بازاروں کو کھلنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ حالانکہ اس دوران کورونا پروٹوکول کے قواعد کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن نونیت سہگل کے مطابق لکھنؤ ، میرٹھ ، سہارنپور اور گورکھپور کو چھوڑ کر تمام اضلاع سے کورونا کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔ ان 4 اضلاع میں کووڈ ایکٹو کیس 600 سے زیادہ ہیں جبکہ گوتم بدھ نگر میں کورونا کے ایکٹو معاملات 600 سے کم ہیں۔ تاہم ، سنیچر کے روز ضلع میں کورونا کے ایکٹو کیس کی تعداد 610 تھی۔

صرف یہی نہیں اس دوران گوتم بدھ نگر کے تمام سرکاری دفاتر میں صرف 50 فیصد عملہ ہی موجود رہ سکے گا۔ اس کے علاوہ ہر سرکاری دفتر میں کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کرنا بھی ضروری کیا گیا ہے۔


مال اور کوچنگ سینٹر یہ ابھی رہیں گے بند۔۔

یوپی کے گوتم بدھ نگر سے کورونا کرفیو ہٹنے کے اعلان کے ساتھ پیر سے سبھی دکانوں اور بازاروں کے کھلنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ حالانکہ اس دوران مال کے ساتھ کوچنگ سینٹر، جم اور اسپا سینٹر کوئی چھوٹ نہیں ملی ہے۔ صاف ہے جہ یہ سبھی ابھی بند رہیں گے۔ یہی نہیں فتے کے آخر میں لاک ڈاؤن اگلے احکامات تک ہر ہفتہ اور اتوار کی طرح پہلے کی طرح جاری رہے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 06, 2021 01:30 PM IST