پاکستان کےعظیم کرکٹرنے بی سی سی آئی سےکہا- مجھے دوہفتہ کےلئے ہاردک پانڈیا کو دے دو، نمبرون بنا دوں گا

پاکستان کے اس عظیم کرکٹرکا ماننا ہے کہ وہ صرف دو ہفتے میں پانڈیا کو دنیا کا سب سے بڑا آل راونڈربنا دیں گے۔

Jun 28, 2019 04:16 PM IST | Updated on: Jun 28, 2019 04:22 PM IST
پاکستان کےعظیم کرکٹرنے بی سی سی آئی سےکہا- مجھے دوہفتہ کےلئے ہاردک پانڈیا کو دے دو، نمبرون بنا دوں گا

عبدالرزاق کو ہاردک پانڈیا کے فٹ ورک اور باڈی ڈیلنس میں کمی نظرآئی۔

وراٹ کوہلی کی ٹیم کواس عالمی کپ میں ابھی تک شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ ٹیم انڈیا کےاوپرسےلےکرنیچے تک کے کھلاڑی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا بھی مڈل آرڈرکومضبوطی دے رہے ہیں۔ ٹیم کےسب سے بڑے ہٹرمیں سےایک ہاردک پانڈیا کوکرکٹ سکھانےکے لئے پاکستان کےعظیم کرکٹرعبدالرزاق نے بی سی سی آئی سے کام مانگا ہے۔

پاکستان کے صحافی سازصادق نےعبدالرزاق کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکیا، جس میں عبدالرزاق نےکہا کہ انہیں صرف دوہفتےکا وقت دیا جائے، وہ ہاردک پانڈیا کو دنیا کا سب سے بہترین آل راونڈراورہٹربنا دیں گے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان کھیلے گئے مقابلے میں انہوں نے پہلی بارہاردک پانڈیا کوکھیلتے ہوئے دیکھا اورانہیں کافی قریب سے دیکھا۔ پانڈیا میں کافی کمی دکھائی دی۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ جب وہ ہٹ کرتے تھے توان میں فٹ موومنٹ اورپیرسوئنگ میں، باڈی بیلنس میں کمی دکھائی دی۔ اگرمیں ان کے ساتھ دبئی میں دو ہفتے کام کروں، تو وہ دو ہفتے کے بعد دنیا کےسب سے بہترین آل راونڈربن سکتے ہیں۔

عبدالرزاق نےکہا کہ اگربی سی سی آئی چاہتی ہے کہ ہاردک پانڈیا میں سدھارہوتومیں اس کے لئے تیارہوں اورمیں دو ہفتے میں سب سے بہترین آل راونڈربنا سکتا ہوں۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف ہاردک پانڈیا نے 38 گیندوں پرپانچ چوکے سمیت 46 رن بنائے تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 121.05 کا تھا۔

abdul razzaq

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہاردک پانڈیا نے 38 گیندوں پر46 رنوں کی شانداراننگ کھیلی تھی۔ وہ تیزرن بنانے کے چکرمیں آوٹ ہوگئے تھے۔ اس دوران انہوں نے 5 بہترین چوکے بھی لگائےتھے۔ اس کےعلاوہ گیند بازی میں انہوں نے 5 اوورمیں 28 رن کےعوض ایک وکٹ بھی حاصل کیا تھا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا نے ویسٹ انیزکو 125 رنوں سے شکست دے دی تھی۔ جس کے بعد کیریبیائی ٹیم عالمی کپ سے باہرہوگئی ہے۔

Loading...