دھونی کے ریٹائرمنٹ پرآئی بڑی خبر، چنئی سپرکنگس نے کیا انکشاف

مہندرسنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائیوں کے درمیان مداحوں کوسمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا وہ آئی پی ایل کھیلیں گےیانہیں؟

Jul 14, 2019 02:09 PM IST | Updated on: Jul 14, 2019 02:12 PM IST
دھونی کے ریٹائرمنٹ پرآئی بڑی خبر، چنئی سپرکنگس نے کیا انکشاف

مہندرسنگھ دھونی: فائل فوٹو

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد سے مہندرسنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ مانا جارہا تھا کہ عالمی کپ کا سیمی فائنل ان کےکیریئرکا آخری میچ تھا۔ حالانکہ اس کےبعد دھونی کی طرف سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا اورابھی بھی ملک میں لوگ ان کے واپس آنے پرکسی اہم اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔ کرکٹ شائقین ان کے آئی پی ایل کھیلنےکولےکربھی سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

اسی درمیان دھونی کے ریٹائرمنٹ کولےکرایک بڑی خبرآئی ہے۔ آئی پی ایل کی فرنچائزی ٹیم چنئی سپرکنگس کے ایک ذرائع نے کہا کہ دھونی اگلے سال آئی پی ایل میں کھیلیں گے۔ خبر کےمطابق 38 سال کے دھونی کے ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینےکا امکان ہے، لیکن وہ چنئی سپرکنگس کےلئے 2020 آئی پی ایل کھیلیں گے۔

Loading...

اس عالمی کپ کےگروپ میچ میں افغانستان کےخلاف سست بلے بازی کے سبب دھونی کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس سے کئی لوگوں نےتوانہیں ریٹائرمنٹ لینےتک کا مشورہ دے دیا تھا، لیکن وہیں سیمی فائنل میں اس عظیم وکٹ کیپربلےبازنےاپنی بہترین بلے بازی کی بدولت ہندوستان کے لئے جیت کی امید پیدا کردی تھی۔

دھونی نے سیمی فائنل میں ٹیم کے لڑکھڑانے کے بعد رویندرجڈیجہ کے ساتھ مل کرساتویں وکٹ کےلئے 116 رن کی شراکت کی تھی، لیکن وہ ٹیم کوجیت نہیں دلاپائے۔ مارٹن گپٹل نے انہیں رن آوٹ کرکےہندوستان کی امیدوں کوتوڑ دیا تھا۔ وہیں اس کے بعد سےان کے کرکٹ کوالوداع کہنے کی بحث تیزہوگئی تھی اورمداحوں کوسمجھ نہیں آرہا تھاکہ کیا ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں، لیکن چنئی سپرکنگس نے انکشاف کردیا ہے کہ وہ آئندہ سال دنیا کی سب سے بڑی لیگ میں کھیلتے نظرآئیں گے۔

Loading...