جنوبی افریقہ سےملی جیت بھی نہیں کم کرپائی پاکستانی ٹیم کا درد، ہندوستان سے ملی شکست کا درد اب بھی برقرار

ہندوستان کے خلاف 16 جون کوعالمی کپ میں ساتویں بار ہارنے پرپاکستانی کرکٹ مداحوں نے کپتان سرفرازاحمد سمیت پوری ٹیم کو کافی کھری کھوٹی سنائی تھی۔

Jun 25, 2019 04:51 PM IST | Updated on: Jun 25, 2019 04:51 PM IST
جنوبی افریقہ سےملی جیت بھی نہیں کم کرپائی پاکستانی ٹیم کا درد، ہندوستان سے ملی شکست کا درد اب بھی برقرار

سرفرازاحمد نےکہا ہے 'ہم نے اپنی غلطیوں کو پھر سے نہ دوہرانے کا عزم کیا ہے۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ہندوستان کے خلاف یکطرفہ مقابلہ ہارنے کے بعد پاکستان کو جیت کی تلاش تھی، جواسے جنوبی افریقہ کے خلاف ملی۔ تاہم یہ جیت بھی ہندوستان سے ملی شکست کےدرد کوکم نہیں کرپائی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نےکہا بھی کہ ہندوستان کے خلاف ہارنےکے بعد جوتنقید ہوئی تھی، یہ نقادوں کوجواب نہیں ہے۔

واضح رہےکہ 16 جون کوہندوستان کے خلاف عالمی کپ میں ساتویں بارشکست کا سامنا کرنے پرپاکستانی کرکٹ مداحوں نےٹیم کوکافی کھری کھوٹی سنائی تھی۔ سوشل میڈیا سے لےکرسابق کرکٹروں نے بھی ٹیم کی جم کرتنقید کی تھی، جس کےبعد ٹیم نےاتوارکوجنوبی افریقہ پر49 رنوں سے جیت درج کرکے اپنے سیمی فائنل کی امیدوں کوزندہ رکھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاکستانی میڈیا کے لئے جاری انٹرویومیں سرفرازنےکہا کہ ہماری جیت نقادوں کے لئے جواب نہیں ہے۔ ہم یہاں کرکٹ کھیلنےآئے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہم عالمی کپ جیت سکتے ہیں۔

Loading...

پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹیم کے منتر'ہم ایک ٹیم کی طرح ہارے اورایک ٹیم کی طرح ہم جیتیں گے'، پرزوردیتےہوئےکہا کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا منترہے۔ جنوبی افریقہ پرجیت ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہندوستان سے ہارنےکےبعد ہمیں مثبت نتائج کی ضرورت تھی۔ سرفرازاحمد نےکہا کہ پاکستان نےہندوستان کےخلاف کئی غلطیاں کی تھیں اورشکست کے بعد کھلاڑی ساتھ بیٹھےاوراپنی کارکردگی کا تجزیہ کیا۔ ہم نےاپنی غلطیوں پر بات کی اوراسے پھرسےنہ دوہرانے کا عزم کیا۔

پاکستان کےکپتان نے حارث سہیل کی بھی زبردست تعریف کی، جنہوں نےمشکل حالات میں 59 گیندوں پر89 رنوں کی اننگ کھیل کرٹیم کوجیت دلائی تھی۔ سرفرازاحمد نےکہا کہ حارث سہیل کا ٹورنامنٹ میں دوسرا ہی میچ تھا اورانہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کو بحران سے نکال کرجیت تک پہنچایا۔ انہوں نےانگلینڈ کے جوس بٹلرکی طرح بلے بازی کی۔ ان میں بھوک نظرآرہی تھی اوراننگ کی شروعات سے ہی ان کی باڈی لینگویج کافی مثبت تھی۔

Loading...