آئی سی سی عالمی کپ: 27 دنوں کے بعد لگا اس پاکستانی گیند بازکی گیند پرچھکا

محمد عامرکی گیند کواب جاکرکوئی بلے بازباونڈری کے باہرپہنچا پایا ہے۔

Jun 27, 2019 04:24 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 04:27 PM IST
آئی سی سی عالمی کپ: 27 دنوں کے بعد لگا اس پاکستانی گیند بازکی گیند پرچھکا

محمد عامر کی گیند پرجیمس نیشام نے چھکا لگایا۔

عالمی کپ میں 33 میچ تک 259 چھکے لگ چکے ہیں۔ بلے بازوں نے ہرگیند باز کی کسی نہ کسی ایک گیند کو باونڈری کے باہرپہنچایا، لیکن اس عالمی کپ میں ایک گیند باز ایسا بھی رہا، جس کی گیند کو باونڈری کے باہرپہنچانے میں بلے باز کو27 دنوں کا وقت لگ گیا ہے اوریہ ہیں پاکستان کے تیزگیند بازمحمد عامر۔

پاکستان نے 31  مئی کو ویسٹ انڈیزکے خلاف اپنی مہم کا آغازکیا تھا اورتب سے لے کر پاکستان نے 7 میچ کھیل لئے۔ ان 7 میچوں میں اب جاکرمحمد عامرکی گیند پرکوئی بلے باز چھکا لگا پایا۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز جیمس نیشام نے ان کی گیند پرچھکا لگایا۔ اس عالمی میں محمد عامرکی گیند پرلگا یہ پہلا چھکا تھا۔ اس سے پہلے محمد عامرپاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، آسٹریلیا، ہندوستان، جنوبی افریقہ کے خلاف اترے۔ تاہم دنیا کی ٹاپ ٹیم کا بھی کوئی بلے بازان کی گیند کوباونڈری کے باہرنہیں پہنچا پایا۔

Loading...

نیشام نے 47 ویں اوورمیں کیا یہ کارنامہ

نیوزی لینڈ کی اننگ میں 47 واں اوورلےکر گیند بازی کرنے محمد عامرآئے، جن کی پہلی ہی گیند کو جیمس نیشام نے باونڈری کے باہرپہنچا دیا تھا۔ محمد عامرکی آف کٹرپرنیشام نے ڈیپ مڈ وکٹ کی طرف سے چھکا لگایا۔ چھکے کے ساتھ  گیند بازکا استقبال کرنے کے بعد نیشام نےان کے اس اوورمیں دو چوکے لگائے۔

اس عالمی کپ میں محمد عامرکے نام کل 16 وکٹ ہیں اورسب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے مقام پرہیں۔ سب سے اوپرآسٹریلیا کے مشیل اسٹارک 19 اورانگلینڈ نے جوفرا آرچر16 وکٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اورتیسرے مقام پرہیں۔ سب سے بہترین گیند بازی کے معاملے میں محمد عامردوسرے مقام پرہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رن دے کرپانچ وکٹ لئے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 29 رن پرپانچ وکٹ دے کر ٹاپ پرہیں۔

نیوزی لینڈ کے 6 وکٹ سے یہ مقابلہ گنوا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ پر237 رن بنائے۔ جواب میں پاکستان نے پانچ گیند باقی رہتے 4 وکٹ کے نقصان پر241 رن بناکرمقابلہ اپنےنام کرلیا۔ حالانکہ اس میچ میں محمد عامرکوایک ہی کامیابی ملی۔ انہوں نے مارٹن گپٹل کوبولڈ کیا۔ محمد عامرنے 10 اوورمیں 67 رن دیئے۔

Loading...