یونس خان اورمصباح الحق کےبعد اب محمد یوسف نے بھی کردیا انکار

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ جونیئراوراکیڈمی کی سطح پرکئی ایک عہدوں کے لئے مختلف کرکٹروں کودیکھ رہا ہے، یہ عمل ابھی جاری ہے کیونکہ ان عہدوں کےلئےکرکٹروں کی ضرورت ہے۔

May 27, 2019 09:38 PM IST | Updated on: May 27, 2019 09:41 PM IST
یونس خان اورمصباح الحق کےبعد اب محمد یوسف نے بھی کردیا انکار

محمد یوسف: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کواپنی انڈر19 ٹیم کی کوچنگ کے لئے یونس خان اورمصباح الحق کے بعد اب سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ معاملات طےکرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محمد یوسف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ کئی روزچلتا رہا، لیکن پی سی بی کےمحمد یوسف کے ساتھ معاملات طےنہیں پا سکے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ بورڈ جونیئراوراکیڈمی کی سطح پرکئی ایک عہدوں کےلئے مختلف کرکٹروں کودیکھ  رہا ہے، یہ عمل ابھی جاری ہے کیونکہ ان عہدوں کےلئےکرکٹروں کی ضرورت ہے، لیکن محمد یوسف کےساتھ کوشش کےباوجود معاملات طے نہیں ہوسکے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ دنوں فریقین کےدرمیان معاملات وقت کےمعاملے پرطے نہیں ہوپائے۔ محمد یوسف سال کے365  دن دستیاب نہیں ہیں۔

Loading...

محمد یوسف کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے خود اس پوسٹ کیلئے بڑی دلچسپی کا اظہارکیا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کے لئے کام کریں، ان کیلئے معاوضےاوروقت کا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا اوراسی لئے معاملات طےنہ پانےکی خبران کےلئے بھی حیران کن تھی۔

Loading...