میچ کےبعد اس کھلاڑی کوملا شادی کا آفر، پارٹنرنےکردیا سب کے سامنےکس

آسٹریلیائی کھلاڑی امانڈا ویلنگٹن کوان کے بوائے فرینڈ نےانگوٹھی دے کرپرپوزکیا۔

Oct 19, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 10:08 PM IST
میچ کےبعد اس کھلاڑی کوملا شادی کا آفر، پارٹنرنےکردیا سب کے سامنےکس

ایڈیلیڈ: کچھ کھلاڑی اپنی نئی زندگی کی شروعات بھی کھیل کےمیدان سے ہی کرنا پسند کرتے ہیں۔ دنیائےکھیل میں کئی بارکھلاڑیوں نےاپنے پیارکا اظہارمیدان پرکیا، جہاں جواب ہمیشہ ہی مثبت ملا۔ ہفتہ کوویمنس بگ بیش لیگ میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنےکوملا۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کی اسٹاراسپنرامانڈا ویلنگٹن کوان کے بوائےفرینڈ نےسب کےسامنےاسٹیڈیم میں پرپوزکیا۔ میلبورن رینیگیڈس کے خلاف 6 وکٹ سے جیت حاصل کرنےکے بعد ایڈیلیڈ جشن منانے میں مصروف تھا۔ تبھی امانڈا کے بوائے فرینڈ نے وہاں پران کی ٹیم اورسینکڑوں شائقین کے درمیان انہیں پرپوزکردیا۔ امانڈا اورٹیلردونوں ایک دوسرے کوایک سال سے ڈیٹ کررہے ہیں۔ امانڈا کوپرپوزکرنےکےلئےٹیلران کے سامنےاپنےگھٹنے پربیٹھ گئےاوررنگ (انگوٹھی) دے کرانہیں پرپوزکیا۔ وہیں امانڈا کو جہاں یہ سب عجیب لگ رہا تھا، وہیں ان کی ٹیم جھومنے لگی۔

امانڈا نے 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا۔ انہوں نےصرف ایک ٹسٹ میچ، 12 ونڈے اور8 ٹی -20 میچ کھیلےہیں۔ انہوں نےکہا کہ انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ٹیلرایسا کچھ منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس گیند بازنےکہا کہ جب انہوں نے ٹیلرکومیدان پردیکھا توانہوں نےسوچا کہ ہم لوگ ایک ٹیم فوٹولینےکی کوشش کررہے ہیں۔ امانڈا نےکہا کہ انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ حقیقت میں کیا ہونے والا ہے، لیکن وہ ان سب سے خوش ہیں۔ 23 سال کے ٹیلرنےاپنی گرل فرینڈ کوپرپوزکرنےکے لئے پاکیمان کارڈ کا سہارا لیا، جس پر لکھا تھا 'کیا تم مجھ سے شادی کروگی'۔ امانڈا نے جواب دینے میں باکل بھی وقت نہیں لگایا اور انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔

ویمنس بگ بیش لیگ جمعہ سےشروع ہوا ہے۔ پہلا میچ سڈنی سیکسرس اورسڈنی تھنڈرس کے درمیان کھیلا گیا۔ میلبورن پرجی کے ساتھ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبرپر آگئی ہے۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری میلبورن کی ٹیم کوایڈیلیڈ نے مقررہ اوورمیں 7 وکٹ پر 11 رن پرہی روک دیا، جس کے جواب میں ایڈیلیڈ نے28 گیند پہلے ہی چاروکٹ کے نقصان پر120 رن بنا کرہدف حاصل کرلیا۔ حالانکہ اس مقابلے میں امانڈا گیند سےکچھ خاص کمال نہیں دکھا پائیں۔

Loading...